دبستان دلشاد اور بزم رنگ ادب کا مشاعرہ

274

دبستانِ دلشاد خیال اور بزم رنگ ادب کراچی میں رفیع الدین راز کی صدارت میں مشاعرہ ترتیب دیا گیا۔ ڈاکٹر رخسانہ صبا مہمان خصوصی اور راقم الحروف ڈاکٹر نثار مہمان اعزازی تھے۔ شاعر علی شاعر نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ رفیع الدین کی 29 کتابیں شائع ہوچکی ہیں ان پر 3 ایم فل اور ایک پی ایچ دی ہو چکا ہے۔ یہ امریکا میں مقیم ہیں ان دنوں کراچی آئے ہوئے ہیں۔ دلشاد خیال نے کلماتِ تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ رفیع الدین کے مداح ہیں اور چالیس سال سے ان کی شاعری سن رہے ہیں‘ ان کا کلام سن کر ذہنی آسودگی ہوتی ہے۔ رفیع الدین راز نے کہا کہ آج بہت اچھی شاعری ہماری سماعت تک پہنچی ہے جس کا سہرا شاعر علی شاعر اور دلشاد خیال کے سر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی غزل میں غمِ جاناں کے ساتھ ساتھ غم زمانہ لکھے جارہے ہیں۔ اس مشاعرے میں صاحب صدر‘ مہمان خصوصی‘ مہمان اعزازی اور ناظم مشاعرہ کے علاوہ سحرتاب رومانی‘ رانا خالد محمود قیصر‘ حجاز نقوی‘ خلیل احمد‘ دلشاد خیال‘ رفیق مغل‘ صدیق راز‘ افضل ہزاروی‘ شوکت کمال‘ عالم علی افسر‘ کامران طالش‘ یحییٰ سرور چوہان اور سائرہ دلشاد نے کلام پیش کیا۔

حصہ