فریج صاف کریں

453

فریج جتنی جلدی گندا ہوتا ہے اتنا ہی اسے صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن حفظانِ صحت کے اصولوں کو دیکھا جائے تو فریج کو صاف ستھرا رکھنا گھر والوں خصوصاً بچوں کی اچھی صحت کے لیے ناگزیر ہے۔ خاص طور پر اگر کچھ گر کر جم جائے تو اس پر جراثیم کی افزائش ہوسکتی ہے، بلکہ مستقل جمے رہنے سے فریج کی باڈی بھی خراب ہوسکتی ہے۔ ہم آپ کو فریج کے تمام حصوں کو صاف کرنے کے ایسے طریقے بتائیں گے جن سے اسٹیپ بائی اسٹیپ گھنٹوں میں نہیں بلکہ منٹوں میں آپ کا فریج صاف ستھرا ہوجائے گا اور محنت بھی زیادہ نہیں لگے گی۔
1- فریج کی برف:
سب سے پہلے فریج کو بند کرکے تار نکال لیں اور ساری برف پگھلا لیں۔ برف کو تیزی سے پگھلانے کے لیے نمک چھڑکا جاسکتا ہے۔
2- فریج کا نیچے والا دراز:
تھوڑا سا شیونگ جیل، بوریکس پاؤڈر اور پی وی اے گلیو کو ہلکے ہاتھ سے ملا لیں۔ یہ ایک نرم ملائم سا فوم بن جائے گا۔ اس کو دراز پر ہر طرف مَلنے سے تمام داغ دھبے اور میل کچیل اس پر چپک جائے گا۔ پھر صاف کپڑے سے ایک بار دراز کو پونچھ لیں۔
3- دیواریں:
دیواروں کو صاف کرنے کے لیے ہاتھ پر گلوز یا پرانا دھلا ہوا موزا پہن لیں۔ دیوار پر موجود دھبوں پر ٹوتھ پیسٹ ڈالیں اور موزے سے صاف کرلیں۔ تمام گندگی صاف ہوجانے کے بعد گیلے کپڑے سے دیواریں صاف کرلیں۔ ٹوتھ پیسٹ گندگی صاف کرنے کے ساتھ جراثیم کُش خصوصیات بھی رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ ناگوار بو بھی دور کردے گا۔
4- بوتل رکھنے والا اسٹینڈ:
فریج کے سائیڈ میں جس شیشے کے اسٹینڈ پر بوتلیں وغیرہ رکھتے ہیں وہ پتلا ہوتا ہے، اس لیے اسے دھونا بھی آسان نہیں ہوتا۔ لیکن ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے آپ بغیر دھوئے بھی آسانی سے اسے صاف کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے پلاسٹک کی ایک تھیلی میں شیونگ فوم، ہائیڈروجن پراکسائیڈ ڈال کر ملائیں اور تھیلی کو باندھ کر نیچے ایک یا دو سوراخ کرکے شیونگ فوم کا مرکب اسٹینڈ پر ڈالیں اور چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ کچھ دیر بعد ہلکا گیلا اسفنچ پھیر لیں۔
5- کنارے کا ربر:
چاہے جتنی محنت کرلی جائے فریج کے کنارے کا ربر صحیح طرح صاف نہیں ہوپاتا، کیوں کہ وہ اتنا پتلا ہوتا ہے کہ یا توصفائی کا محلول اس کے اندر تک پہنچتا نہیں، یا صحیح نکل نہیں پاتا، اور اکثر اس جگہ چھوٹے کیڑے مکوڑے اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔ اس کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی سرنج میں تھوڑا سا لال مرچ پاؤڈر، ٹوتھ پیسٹ پاؤڈر (ڈینٹونک وغیرہ) اور پانی ملا کر ہلا لیں اور سرنج کی مدد سے اچھی طرح ربر میں ڈالیں۔ پھر ٹوتھ برش سے ہلکے ہاتھوں ربر کو صاف کرلیں۔ مرچ اور ٹوتھ پاؤڈر کی وجہ سے کیڑے اب یہاں گھر نہیں بنا سکیں گے۔
6- شیشے کے شیلف:
شیشے کے شیلف صاف کرنے کے لیے نارنگی یا لیموں میں چارکول لگائیں اور اس کا رس شیشے پر ٹپکا کر کپڑے سے صاف کرلیں۔ وٹامن سی اور چارکول تمام جراثیم، گندگی اور بو کا خاتمہ کردیں گے۔
7- باہر کی دیوار:
بار بار کھولنے اور بند کرنے کی وجہ سے فریج کی باہر کی باڈی پر نشان پڑ جاتے ہیں۔ اس کے لیے آدھی بوتل ماؤتھ واش میں چند بوندیں ڈش واش کی ملا کر اسپرے کریں اور موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔

گھریلوٹوٹکے
ٔ٭ایک کھلے برتن میں پاک ڈال کر اس میں نمک ملا کر ایک گھنٹہ بعد پانی نچوڑ کر تین چار بار پانی سے دھونے سے پالک کا کھارا پن دورہو جائے گا۔
…٭…
٭آلو زیادہ تر موسم گرما میں میٹھے ملتے ہیں۔ اس کے لیے آلووئوں کو کاٹ کر ان پر نمک لہسن اور سرکہ لگا کر رکھ دیا جائے اور پون گھنٹے بعد سالن پکایا جائے تو نہ صرف سالن مزیدار ہو گا بلکہ آلو سالن میں گھلیں گے بھی نہیں۔

حصہ