واشنگ مشین

307

انسان نے اپنی بنیادی ضرورت لباس (کپڑے) دھونے کے لیے یوں تو مختلف طریقے اختیار کیے اور یہ عمل دھوبی گھاٹ سے شروع ہو کر واشنگ مشین تک آپہنچا۔ 1797ء میں پہلی واشنگ مشین ایجاد ہوئی جو ایک لیور کے ذریعے چلتی تھی جس میں انسانی مشقت شامل تھی لیکن اس کا فائدہ یہ تھا کہ کم وقت میں کپڑے دھل جایا کرتے تھے۔ 1851ء میں ایک ایسی واشنگ مشین تیار کی گئی جس میں ڈرم استعمال ہوتا تھا ہملٹسن اسمتھ نے 1858ء میں گردش کرنے والی مشین ایجاد کی ولیم اسٹون نے اس میں اصلاحات کیں اور بجلی سے چلنے والی مشین بھی ایجاد ہو گئی وقت کے ساتھ اس میں جدت آتی گئی اور اب مختلف کمپنیاں نت نئی واشنگ مشین تیار کررہی ہیں۔

حصہ