ایک بہت عبادت گزار شخص کا بیٹا بھی اسی کی طرح تھا اور اس سے بھی زیادہ عبادت گزار بننا چاہتا تھا… وہ جوان ہو چکا تھا اور اب اس کے ماں باپ چاہتے تھے کہ وہ شادی کرکے اپنا گھر بار بسائے… مگر نوجوان اس کے لیے تیار نہیں ہو رہا تھا… ماں باپ کے بہت کہنے پر وہ کہیں سے ایک گڑیا لے آیا، اور ماں باپ سے کہا: آپ لوگ میری شادی کرنا ہی چاہتے ہیں تو اس گڑیا جیسی خوبصورت اور خاموش لڑکی تلاش کر لیں۔ جو میری طرح عبادت گزار بھی ہو۔ ایسی لڑکی اس کے ماں باپ نے بہت دور دور تک تلاش کی۔ آخر ایک گائوں میں ان کو بالکل ویسی ہی لڑکی مل ہی گئی… وہ اسے اپنی بہوبنا کر لے آئے۔ بیٹے کو بھی اپنی پسند کی دلہن مل گئی تو سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
سبق: ہم خیال اور ہم مزاج ساتھی ہوں تو زندگی بہت سہل اور خوب صورت ہو جاتی ہے۔