آلونامہ

225

ٹھیلے پر آلو ، تھیلے میں آلو
کڑائی میں آلو،پتیلے میں آلو
آلو کے کٹلس ،پکوڑوں میں آلو
آلو میں قیمہ،قیمے میں آلو
بچوں بڑوں میں ہیں مقبول آلو
ہر ایک سیر و تفریح میں مطلوب آلو
ہے آلو کی کثرت اور کثرت سے آلو
یہ آلو کی قسمت نصیبوں میں آلو
چاول میں آلو،سالن میں آلو
آلو کہ قتلے کہ مقتول آلو
کفایت میں آلو
شراکت میں آلو
آلو کے دم سے ہیں محبوب آلو
کہتے ہیں آ…..لو مزیدار آلو
مچلتے ہیں جذبے
پکالو کچھ آلو
کھٹے میں آلو،میٹھے میں آلو
سموسے میں آلو،پراٹھے میں آلو
آلو کی کھیریں،آلو کا حلوہ
آلو کی صنعت
پیکٹ میں آلو
نگاہوں میں آلو،
خیالوں میں آلو
فرائی میں آلو
مصالحوں میں آلو
آلو کے شائق کھاتے ہیں آلو
بنے جا رہے ہیں وہ خود مثل آلو
جو من گدُ گدائے ,مزیدار آلو!
گرفتار آلو،سزاوار آلو
سلاد ہو تو آلو،
چاٹ ہوتو آلو
ہر اک زاویئے سے بنے چپس آلو
سبزی کا جھنڈا جو گاڑے تو آلو
جسامت کے نقشے بگاڑے تو آلو
آلو کی دھن پر آلو کے نغمے
قصیدے ہیں آلو،صبح شام آلو
مشکل میں آلو،مسرت میں آلو
گراں بار ہوتا نہ ہوتے گر آلو

حصہ