رسولِ اکرم ؐ نے فرمایا:۔
’’اگر کوئی اپنی آنکھ سے قیامت کا منظر دیکھنا چاہے تو وہ سورۂ تکویر 81، نفطار 82 اور انشقاق 84 پڑھ لے۔‘‘ (ترمذی)۔
ابی بن کعبؓ کہتے ہیں کہ قیامت سے پہلے یہ نشانیاں ظاہر ہوں گی:۔
٭ سورج کی روشنی زائل ہو جائے گی۔
٭ ستارے ٹوٹنے لگیں گے۔
٭ پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں گے۔
٭زلزلے آئیں گے۔
٭ انسان، جن اور جنگلی و پالتو جانور آپس میں مل جائیں گے۔
٭ لوگ اپنے قیمتی مال سے بھی بے خبر ہو جائیں گے۔
٭ سمندر میں آگ لگے گی جس کے شعلے آسمان تک جارہے ہوں گے۔
٭زمین پھٹنے اور آسمان ٹوٹ ٹوٹ کر گرنے لگے گا۔
٭ تندو تیز ہوا سے تمام جاندار مر جائیں گے۔ (ابن ابی حاتم)۔