بے کار اشیا کو خوب صورت اور آرائشی بنائیں

429

آپ کے گھر میں یقینی طور پر کچھ ایسے گلاس اور شیشے کی بوتلیں ہوں گی جو آپ کے کام کی نہ رہی ہوں، اور آپ انہیں ڈسٹ بن میں پھینکنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔ تو اس سلسلے میں ہماری آپ سے گزارش ہے کہ انہیں کام میں لاکر آپ ایسا شاندار ڈیکوریشن پیس بنا سکتی ہیں کہ ہر نظر آپ کے سلیقے کی داد دے گی۔
٭سب سے پہلے شیشے کی بوتل یا گلاس کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
٭ پھر اس گلاس یا شیشے کی بوتل پر کسی فالتو میگزین سے مچھلیوں اور پھول، پودوں کی تصاویر کاٹ کر چپکا دیں، یہ تصویریں بہت مضبوطی سے چپکائیں۔
٭ یاد رکھیں کہ تصویر تھوڑے تھوڑے فاصلے سے چپکائیں تاکہ اندر کا منظر دکھائی دیتا رہے۔
٭ اب اس شیشے کی بوتل یا گلاس کو دھوپ میں رکھ کر سوکھنے دیں۔ جب سوکھ جائے اور تصویریں مضبوطی سے جم جائیں تو پھر اس بوتل یا گلاس میں تھوڑے سے موتی اور سیپ ڈالیں۔
٭ اب پانی میں تھوڑی سی روشنائی ملا کر پانی کو ہلکا نیلا رنگ دیں۔
٭ اب اس میں منی پلانٹ کی ایک شاخ ڈال دیں۔
آپ دیکھیں گی کہ جس بوتل یا گلاس کو آپ بالکل فالتو سمجھ کر کوڑے کے ڈرم میں پھینک رہی تھیں، وہ کس قدر حسین و جمیل گل دان میں تبدیل ہوچکا ہے۔
اندر سے جھلکتا نیلا پانی، سیپ اور اوپر سے سجے ہوئے مچھلی اور پھول، پودوں کے اسٹیکر یا تصویریں کس قدر دل لبھا دینے والا منظر پیش کررہی ہیں۔

حصہ