سائیکل

561

انسان نے سفر کو آسان بنانے کے لیے کئی سواریاں ایجاد کیں ان میں ایک سائیکل بھی ہے۔ سائیکل میکملن نے 1842ء میں ایجاد کی۔ اس کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے تھا۔ سائیکل میں وقت کے ساتھ ساتھ اصلاحات ہوتی رہیں اور اس میں جدت پیدا ہوئی۔ یوں تو پوری دنیا میں اس کا استعمال ہوتا ہے سب سے زیادہ اس کا استعمال مشرقِ بعید اور یورپ کے ملکوں میں ہوتا ہے۔
سائیکل سب سے پہلے برطانیہ میں استعمال کی گئی شروع میں سائیکل میں لکڑی کے پہیے استعمال ہوتے تھے جن پر لوہے کا جال چڑھا دیا جاتا تھا۔ سائیکل کا ٹائر جان ڈنلپ نے 1889ء میں ایجاد کیا اس کا تعلق آئرلینڈ سے تھا۔ ربڑ کے ٹائر لگنے کے بعد سائیکل کی تجارت میں اضافہ ہو گیا۔ نیومیٹک ٹائر کی وجہ سے سائیکل کی اہمیت اور بڑھ گئی سائیکل کی لائٹ ڈیوڈ مینرل نے ایجاد کی۔ سائیکل کم فاصلے کے سفر اور باربرداری کا بہترین ذریعہ ہے۔ جاپان کی سب سے مقبول ٹرانسپورٹ ریل گاڑی اور سائیکل ہے۔ سب سے پہلے پیری نے سائیکل میں پیڈل کا استعمال کیا جدید سائیکل جرمنی کے اسٹارلے نے 1884 میں تیار کی۔

حصہ