گاہک (موچی سے): ایک تو میرے جوتے چوری ہوگئے اور تم سلائی کے پیسے مانگ رہے ہو!
موچی: جناب جوتے تو سلنے کے بعد چوری ہوئے ہیں۔
٭
ڈاکٹر (مریض سے): رات کو آپ کو نیند نہ آئے تو مجھے فون کر لینا۔
مریض: کیوں ڈاکٹر صاحب، آپ مجھے لوری سنائیں گے؟
٭
ایک شخص (مزاح نگار سے): مجھے آپ سے مل کر اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ اظہار کے لیے الفاظ نہیں مل رہے۔
مزاح نگار: کوئی بات نہیں، پہلے ڈکشنری دیکھ لو۔
٭
ایک مقرر تقریر کے دوران کہنے لگے: میں نوجوانوں سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔
ایک شخض: تو پھرہم بوڑھے چلے جائیں؟
٭
باپ (بیٹے سے): یہ گھڑی تو کمال کی ہے۔
بیٹا: نہیں ابو! یہ تو میری ہے۔