٭ جِلد پر مالش کرنے سے دورانِ خون میں روانی آجاتی ہے، اور دورانِ خون کی روانی جِلد کو خشکی اور انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ کم از کم دو مرتبہ روغنِ زیتون اور دو مرتبہ روغنِ بادام سے پورے جسم کی مالش یا کم از کم چہرے، ہاتھوں اور پیروں پر مساج کریں، سردیوں میں جلد کی صفائی کا خیال خاص رکھیں۔ اس مقصد کے لیے کلینزنگ کا استعمال مُردہ اور خشک جلد کو تازگی اور نرمی بخشتا ہے، کیوں کہ کلینزنگ میں جڑی بوٹیوں اور پھلوں کے سَت شامل کیے جاتے ہیں۔
٭ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے دہی میں کینو یا لیموں کا رس ملاکر چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگائیں۔ خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ دہی میں کوئی بھی رس دار پھل شامل کیا جاسکتا ہے، بعد میں عرقِ گلاب سے جلد صاف کرلیں۔
٭ دہی میں پودینے کے پتّے پیس کر چہرے پر لیپ کریں، یہ جلد نکھارنے کے لیے عمدہ ماسک ہے۔ اس طرح سنگترے، گاجر، سیب کا رس بھی مختلف اوقات میں جلد پر الگ الگ لگایا جاسکتا ہے۔ جلد کی چمک دمک اور رنگت نکھارنے کے لیے تھوڑے دودھ میں نمک ملاکر رات کو سونے سے پہلے چہرے پر رگڑیں، صبح منہ دھو لیں۔ چند دنوں بعد چہرے پر نمایاں چمک اور دل کشی پیدا ہوجائے گی۔ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شہد ملاکر پینا بھی مفید ہے۔
بالوںکے گرنے سے پریشان نہ ہوں
آج کل ہر دوسرا شخص بالوں کے مسائل میں مبتلا نظر آتا ہے۔ بچہ ہو یا جوان، ہر کوئی بالوں کے گرنے سے پریشان ہے، مہنگے علاج کے باوجود خاطر خواہ نتائج نہیں ملتے۔ مگر آپ پریشان نہ ہوں، ذیل میں دیا گیا نسخہ گھر میں تیار کریں اور گرتے بالوں سے نجات پائیں:
اجزا:
روغنِ ناریل پچاس گرام،روغنِ زیتون پچاس گرام،روغنِ کلونجی پچاس گرام…اور ایک عدد دیسی لہسن کا پانی ۔
ترکیب تیاری:
پہلے تینوں تیل مکس کرلیں، اب اس میں لہسن کا پانی شامل کرلیں اور اس کو ایک دن دھوپ میں پڑا رہنے دیں۔ بس آپ کا تیل تیار ہے۔
استعمال:
بالوں کی جڑوں میں انگلیوں کی مدد سے لگائیں۔ دو، تین گھنٹے لگا رہنے دیں، اس کے بعد سر دھو لیں۔ اِن شاء اللہ پہلی دفعہ کے لگانے سے آپ کو رزلٹ ملنا شروع ہو جائے گا اور 21دن کے استعمال سے بال گرنا بالکل بند ہو جائیں گے۔