بزم تقدیس ادب کا سالانہ نعتیہ مشاعرہ

210

گزشتہ ہفتے بزم تقدیس ادب پاکستان کراچی کے تحت احمد سعید خان کی رہائش گاہ پر نعتیہ مشاعرہ ترتیب دیا گیا۔ رفیع الدین راز نے صدارت کی۔ مہمان خصوصی رونق حیات اور چمن زیدی مہمان اعزازی تھے۔ احمد سعید خان نے نظامت کی۔ اس موقع پر رونق حیات نے کہاکہ جو لوگ نعت رسولؐ کی محفل سجاتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں کہ آنحضرتؐ کا ذکر کرنا ہمارے اسلامی فرائض میں شامل ہے۔ بزم تقدیس ادب کراچی اہم ادبی اداروں میں شامل ہے آج کایہ پروگرام بھی کامیاب ہے اور بہت عمدہ مضامین پر مشتمل اشعار ہمیں میسر ہوئے۔ مشاعرے میں صاحب صدر‘ مہمان خصوصی‘ مہمان اعزازی اور ناظم مشاعرہ کے علاوہ آصف رضا رضوی‘ اختر سعیدی‘ فیاض علی‘ حنیف عابد‘ فرحت عباس ترمذی‘ الحاج نجمی‘ واحد رازی‘ نورالدین نور‘ انیس جعفری‘ سخاوت علی نادر‘ نظر فاطمی‘ اکرم رازی‘ جوہر عباس‘ یاسر سعید صدیقی‘ شائق شہاب اور چاند علی نے نعتیں پیش کیں۔ مشاعرے میں طارق جمیل‘ فہیم برنی‘ الطاف احمد‘ اقبال رضوی‘ عبدالوحید قریشی‘ محمد شہزاد‘ محمد احمد قادری‘ احمد کمال‘ ڈاکٹر بشیر احمد‘ محمد جاوید اور فاروق عرشی نے بطور سامعین شرکت کی اس کے علاوہ بھی سامعین موجود تھے۔

حصہ