نعت رسول مقبولؐ

215

جب خونِ جگر دے کر جینے کی روایت ہو
بندے کو مرے مولا کچھ ظرف عنایت ہو
محرومِ تمنا کو دل درد بھرا دے دے
لڑنے کو اندھیروں سے اک خواب سرایت ہو
اظہار کرو کھل کر خاموش نگاہوں سے
یوں جذبِ محبت میں لفظوں کی کفایت ہو
پرواز کروں بے پر پھر اُوجِ ثریا تک
محبوبؐ کے قدموں کی کچھ خاک عنایت ہو
وہ پھیرے ترے گھر کے یوں یاد میں ہیں جیسے
بے لطف کہانی کی گل رنگ حکایت ہو

حصہ