راحت والی زندگی کے لیے بہترین نسخہ

296

حکیم الامت حضرت اشرف علی تھانویؒ فرماتے ہیں کہ میں تمہیں لذیذ اور راحت والی زندگی کا ایک نسخہ بتاتا ہوں، اگر تم اس نسخے پر عمل کرلو گے تو پھر ان شاء اللہ کسی کی طرف سے دل میں کوئی شکوہ شکایت اور گلہ پیدا نہیں ہوگا۔ وہ یہ کہ دل میں سوچ لو کہ یہ دنیا خراب چیز ہے اور اس کی وضع ہی تکلیف پہنچانے کے لیے ہے، لہٰذا اگر مجھے کسی اور انسان یا جانور سے تکلیف پہنچتی ہے تو یہ تکلیف پہنچنا دنیا کی تخلیقی فطرت کے عین مطابق ہے، اور اگر دنیا میں کسی کی طرف سے تمہیں اچھائی پہنچے تو اس پر تمہیں تعجب کرنا چاہیے، اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

حصہ