گھر کی صفائی

288

گھر گندا تو ہم میں سے کسی کو اچھا نہیں لگتا، اور نہ ہی ہم گندگی کو پسند کرتے ہیں۔ لیکن کتنی ہی صفائی کرلی جائے اکثر گھر کے کونوں، دیواروں، جالیوں، باتھ روم کے فرش میں گندگی اندر بیٹھ جاتی ہے، اور یہ صرف ایک گھر کے مسائل نہیں، ہر گھر میں ہی صفائی کے ایسے مسائل ہوتے ہیں۔ اب گھر کے مسائل میں گھر ہی کی چیزوں کو استعمال کیا جائے تو یہ ہماری جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتا اور نہ صفائی کرنے میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے۔ اس لیے باورچی خانے سے ایک پیاز لیں، اس کا رس نکالیں اور اب جانیں کہ گھر کے کن مسائل کو یہ حل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے:
زنگ
گھر کے کونوں میں کہیں بھی آپ کو زنگ لگا ہوا نظر آئے تو پیاز کے رس میں ایک لیموں کا رس اور آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرکے لگائیں اور مطلوبہ جگہ کو خوب رگڑیں، اس عمل سے آپ کے گھر میں لگے تمام زنگ جلد صاف ہوجائیں گے۔
سنک کی صفائی
سنک میں اگر کچرا اٹک گیا ہے اور وہ صاف نہیں ہو رہا تو آپ پیاز کے رس کو کسی بوتل میں ڈالیں اس میں میٹھا سوڈا، سرف اور لیموں کا رس ڈال کر خوب مکس کریں اور سنک میں ڈال دیں اور اس کا بہترین کمال دیکھیں۔
کیڑے مار
کیڑے مار کتنی ہی دوائیاں آپ استعمال کرلیں، کیڑے بھاگتے نہیں ہیں۔ ایسے میں اگر کیڑے مار دوائی کے اسپرے کے بعد پیاز کا رس چھڑک کر چھوڑ دیں تو آپ دیکھیں گے کہ کیڑے پیاز کی تیز بو سے خود ہی مر جائیں گے۔
چیونٹیاں
جہاں میٹھا گر جائے وہاں ڈھیروںچیونٹیاں آجاتی ہیں، اب اگر کبھی غلطی سے کچھ میٹھی چیز گر جائے تو آپ اس کے اوپر فوری پیاز کا رس ڈال کر چھوڑ دیں، کوئی ایک چیونٹی بھی قریب نہیں آئے گی۔
دیواروں کے نشانات
دیواروں پر بچے پینسلوں کے نشانات ڈال دیتے ہیں، ان کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو بھی پیاز کے رس کا اسپرے کریں اور فائدہ اٹھائیں۔

حصہ