نعت شریف بحضور خاتم النبینؐ

500

ہماری رہنما خیر الوریٰؐ کی سنت ہے
یہی چراغ جلانے کی پھر ضرورت ہے
حضورؐ آپ سے ہے التجا کرم کیجیے
حضورؐ آج پریشان ساری اُمت ہے
مکان تنگ مگر دل کشادہ رکھتے ہیں
کشادگی یہ حضورؐ آپ کی بدولت ہے
نہ کوئی ہے نہ کوئی دوسرا نبی ہو گا
حضورؐ آپ ہی پہ ختم یہ نبوت ہے
نبیؐ سے بڑھ کے کوئی اور ہو نہیں سکتا
نبیؐ کی ذات ہمارے لیے تو رحمت ہے
ثنا کروں میں کسی اور کی یہ نا ممکن
مری زباں پہ تو سرکارؐ ہی کی مدحت ہے
نظرؔ پہ چشمِ کرم ہو بروزِ حشر حضورؐ
شفاعت آپ کی ہر شخص کی ضرورت ہے

حصہ