خلیج فارس کے شمال مغربی ساحل پر واقع ملک کویت تیل کی دولت سے مالا مال ہے، اس کی سرحدیں عراق اور سعودی عرب سے ملتی ہیں۔
کویت کا لفظی معنی ’’سمندر کے کنارے بنا قلعہ‘‘ ہے، سرکاری نام دولتِ کویت ہے، دارالحکومت کویت سٹی ہے۔
اہم شہر کویت سٹی، چاہارہ اور حوالی ہیں۔ طرزِ حکومت ملوکیت ہے۔ سربراہِ مملکت امیر اور سربراہِ حکومت وزیراعظم کہلاتا ہے۔
موجودہ امیر شہر شیخ جابر الاحمد الصباح اور موجودہ وزیراعظم شیخ جابر المبارک الحماد الصباح ہیں۔
صباح ابو عبداللہ نے ریاست کی بنیاد رکھی اور 1755ء تا 1772ء حکمرانی کی۔
ریاست کویت کی ترقی کا آغاز عبداللہ الصالح کے دور سے ہوا۔ رقبہ 17818 مربع کلومیٹر ہے، آبادی 44 لاکھ، سرکاری زبان عربی ہے، قومی جانور اونٹ، قومی پرندہ فالکن ہے، جب کہ کرنسی دینار ہے۔ کویت میں تعلیم مفت ہے۔
لطیفے
ایک لڑکا سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا۔ ایک عورت نے کہا ’تمہیں شرم نہیں آتی؟ تمہاری عمر کے لڑکے تو اسکول جاتے ہیں۔‘‘
’’وہاں بھی گیا تھا، مگر کسی نے ایک پیسا بھی نہیں دیا‘‘، لڑکے نے جواب دیا۔
٭٭٭
استاد (دو لڑکوں سے): ’’ارے! آپس میں سر کیوں ٹکرا رہے ہو؟‘‘
ایک لڑکا: ’’جناب! آپ ہی نے تو کہا تھا کہ ریاضی میں پاس ہونے کے لیے دماغ لڑانا ضروری ہے۔‘‘
٭٭٭
ایک کوچوان دوسرے کوچوان سے: ’’تمہارا گھوڑا سوکھی گھاس بڑے شوق سے کھا رہا ہے، جب کہ میرا گھوڑا تو صرف ہری گھاس کھاتا ہے۔‘‘
دوسرا کوچوان (بڑے فخر سے): ’’میں نے گھوڑے کی آنکھوں پر ہرے شیشوں کا چشمہ لگایا ہوا ہے۔‘‘
٭٭٭