یہ چاند چہرے پہ بکھری رنگت
یہ رنگوں میں گھلی صباحت
سجاوٹیں یہ بکھر نہ جائیں
یہ قیمتی ہیں سنبھال رکھنا
بہت ہیں راہزن قدم قدم پر
سنبھل سنبھل کر گزرتی جانا
میرے لیے یہ جو حکمِ رب ہے
کروں تامل مجال کب ہے
مگر بتائے تو کوئی مجھ کو
خدا نے سارے حکم دیے جو
فقط مخاطب ہے صنفِ نازک
جو صنفِ آہن ہیں سب بری ہیں؟
نہ حکم ان پر ہے کوئی لاگو
نہ حق کی بندش کہ وہ قوی ہیں
کوئی مخالف ہو کتنا لیکن
ہر ایک پھر بھی یہ جانتا ہے
غلیظ نظروں کا خبثِ باطن
کئی جرائم کی ابتدا ہے
وہ ابنِ آدم جو ہے محافظ
کیا حکم ِربی سے بھی ماورا ہے
تو اک طرف کا حساب کب تک؟
ادھورے پن میں حجاب کب تک؟
ٹوٹکے
جلے ہوئے سالن کی بو ختم کرنے کے لیے
بعض اوقات جلدی میں کھانا بنانے کی وجہ سے سالن جل جاتا ہے اور اس کی بُو بھی آنے لگتی ہے، اس کے لیے آپ ڈبل روٹی کا ایک سلائس لیں اور اسے آدھا کپ دودھ میں بھگوئیں، اس کے بعد بھیگی ہوئی ڈبل روٹی کو سالن کے اوپر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں، اس سے سالن کی بو نکل جائے گی۔
جلے ہوئے توے کو صاف کریں
سالن توے پر فرائی کرنے کی وجہ سے توا اکثر جل جاتا ہے، اس کے لیے آپ توے کے کناروں پر سرف اور لیموں کے قطرے ڈالیں اور چھری کی مدد سے رگڑلیں۔ یوں آپ کا توا صاف ہوجائے گا۔
ٹوٹے ہوئے انڈوں کو ابالیں
ٹوٹے ہوئے انڈوں کو ابالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چھوٹی پیالی میں المونیم فوائل لگائیں اور اس کے اندر انڈے کا مادہ رکھ کر اس کو پانی کے پیالے میں رکھ کر ابال لیں۔ انڈہ آسانی سے ابل بھی جائے گا اور ضائع بھی نہیں ہوگا۔
سالن کی مہک کچن سے باہر نہ جائے
کچھ لوگوں کو سالن کی مہک گھر میں پھیلنے سے چھینکیں آنے لگتی ہیں۔ اس مشکل سے بچنے کے لیے اگر آپ سالن بناتے وقت موم بتی جلا کر چولہے کے قریب رکھ دیں تو کھانے کی مہک نہیں پھیلے گی۔