بیٹا (ماں سے): امی! باہر ایک شخص کو جن کا بچہ ملا ہے۔
ماں: تم کو کیسے پتا چلا کہ وہ جن کا بچہ ہے۔
بیٹا: وہ شخص کہہ رہا تھا جن کا بچہ ہے آکر لے جائیں۔
…٭…
انسپکٹر (ملزم سے): اس چوری میں تمہارا ہاتھ ہے؟
ملزم: صاحب اس میں میرا ہاتھ نہیں لات ہے۔
انسپکٹر: وہ کیسے؟
ملزم: صاحب میں نے صرف دروازے پر لات ماری تھی‘ چوری تو میرے دوست نے کی تھی۔
…٭…
استاد (شاگرد سے): زلزلے کی تعریف کرو۔
شاگرد: سر زلزلے کی تعریف کون کرتا ہے۔
…٭…
بڑا بھائی (چھوٹے بھائی سے): امتحان کی تعریف کرو۔
چھوٹا بھائی: دو مرتبہ فیصل ہو گیا کس منہ سے تعریف کروں؟
…٭…
باپ (بیٹے سے): غنڈے کی تعریف بتائو۔
ماں: یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ… بیٹے سے اب غنڈے کی تعریف کروائیں گے۔
…٭…
پہلا شخص (دوسرے سے): تمہارے بیٹے نے مجھے پھول مارا ہے۔
دوسرا شخص: شکر کریں کہ اُس نے پھول مارا ہے‘ ویسے وہ گملا مارتا ہے۔
…٭…