زاہد الحسن زاہد
خدا اُس کو دیتا ہے عزت زیادہ
جو دن رات کرتا ہے محنت زیادہ
جو فن اور ہنر شوق سے سیکھتا ہے
وہی پھر کماتا ہے دولت زیادہ
پڑھو اچھی اچھی کتابیں ہمیشہ
اگر تم کو حاصل ہو فرصت زیادہ
کرو گے جو ماں باپ کی دل سے خدمت
نبیؐ کی ملے گی شفاعت زیادہ
اگر چاہتے ہو زیارت نبیؐ کی
کرو پھر یتیموں پہ شفقت زیادہ
برستی ہے اُس گھر میں رحمت خدا کی
جہاں رات دن ہو عبادت زیادہ
یہی بول میٹھے ہیں زاہد کہ جن سے
مری زندگی میں ہے راحت زیادہ