اچھا بچہ!!۔

621

ہبہ فاطمہ
ایک دن محمد اپنے ابّو کے ساتھ کہیں جارہا تھا۔اس کے ہاتھ میں جوس کا ڈبّہ تھا۔ جوس ختم ہوا اور اس نے جوس کا ڈبّہ ایسے ہی پھینک دیا۔ لیکن اس کے قریب ہی کوڑیدان تھا۔ اس کے ابّو یہ سب دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے اس کو بلا کر سمجھایا اور کہا، “بیٹا، کچرا کوڑے دان میں ڈالتے ہیں، ایسے نہیں پھینکتے، اس سے ہمارا شہر گندا ہوتا ہے”
محمد نے کہا، “ابّو اب میں ایسا نہیں کروںگا”
پھر محمد نے یہ ساری باتیں اپنے دوستوں کو بھی بتائی، اگر ہم سب ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کریں تو اللہ کے حکم سے ہمارا شہر صاف ہو سکتا ہے۔

حصہ