انٹرنیٹ

495

محمد جاوید بروہی
مضمون کی دوسری قسط پیشِ خدمت ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انٹرنیٹ ایک بہترین اضافہ ہے رابطے کا تیز ترین اور جدید ذریعہ ہے انٹرنیٹ نے بڑی ترقی کر لی ہے نت نئی انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز ایجاد کی جارہی ہیں 3G ٹیکنالوجی مئی 2001ء میں متعارف کرائی گئی 4G ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی گئی ہے انٹر نیٹ ٹیکنالوجی ترقی کی جانب گامزن ہے 5G ٹیکنالوجی کا آغاز دنیا کے کچھ علاقوں میں کہا جا چکا ہے انٹرنیٹ پوری دنیا میں رابطوں کی سہولیات فراہم کررہا ہے سوشل نیٹ ورکنگ سروس گوگل کو 4 ستمبر 1998ء کو لانچ کیا گیا فیس بک کو مارک زکربرگ نے 4 فروری 2004ء میں لانچ کیا یوٹیوب ٹائم پاس کرنے معلومات حاصل کرنے اور تفریح طبع کے لیے بہترین ذریعہ ہے اس سے آمدنی بھی حاصل ہوتی ہے جس کے لیے شرائط مقرر کیے گئے ہیں۔
انٹرنیٹ کے مثبت استعمال کو مدِ نظر رکھ کر اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا یوٹیوب کو گوگل نے نومبر 2006ء میں خریدا سبکرائبرز کی تعداد کے لحاظ سے یوٹیوب کا سب سے بڑا چینل ٹی سیریز ہے اس کے سبکرائبرز کی تعداد 12 کروڑ ہے پہلے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی ہیں پاکستان میں سو سے زیادہ یوٹیوب چینلز ہیں پاکستان میں زیادہ وزٹ کئے جانے والے مقبول ترین سائٹس فیس بک اور گوگل ہیں واٹس ایپ میسنجر سروس Tan Koum اور Brian Acton نے 3 مئی 2009ء کو متعارف کرایا واٹس ایپ کو دنیا کی سب سے مقبول میسنجر سروس ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس نے 2 ارب صارفین کا ہدف حاصل کر لیا ہے اب یوٹیوب کے برابر پہنچ گئی ہے یوٹیوب نے 2019ء میں اور فیس بک نے 2017ء میں صارفین کا ہدف حاصل کیا واٹس ایپ نے ہدف سب سے کم وقت میں حاصل کیا اس کا لوگو سبز رنگ کا ہے واٹس ایپ کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے جو کمپنی انٹرنیٹ کنکشن دیتی ہے اسے انٹرنیٹ ایکسیس پرووائڈر یا سروس پرووائڈر کہتے ہیں سرچ انجن سے مراد ویب کے صفحے کے مواد کا ڈیٹا بیس جس سے نیٹ پر بھی ریفرنس کو تلاش کیا جا سکتا ہے گوگل سرچ انجن 149 زبانوں میں ہے ٹوئٹر کا استعمال بھی پاکستان میں عام ہو گیا ہے۔
ایمیزون ایک مشہور ویب سائٹ ہے جیفری پرنسٹن نیروس نے 5 جولائی 1994ء کو امریکہ میں تخلیق کیا تھا ٹک ٹاک ایپلی کیشنز کو چین نے ستمبر 2016ء میں متعارف کرایا یہ ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ہے اسے Zhong Yiming نے بنایا شہرت حاصل کرنے کے لیے لاکھوں لوگ اپنی ویڈیو ٹک ٹاک میں اپ لوڈ کرتے ہیں اگرچہ یوٹیوب کی طرح اس سے آمدنی حاصل نہیں ہوتی ٹک ٹاک 2018ء میں پاپولر ہوا لائیکی ٹک ٹاک کی طرح ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورنگ سروس ہے اسے Bigi Technology نے لانچ کیا لائیکی سنگاپور کی ایپ ہے لائیکی کا بانی Bharin Turakhia ہے لائیکی کو 6 فروری 2018ء میں تخلیق کیا گیا زندگی کے مختلف شعبوں میں انٹرنیٹ کا استعمال زور شور سے ہورہا ہے ایشیا میں انٹرنیٹ کا استعمال سب سے زیادہ ہے چین میں ہوتا ہے دوسرے نمبر پر جاپان، تیسرے نمبر پر بھارت چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا پانچویں نمبر پر انڈونیشیا اور چھٹے نمبر پر ویت نام ہے انٹرنیٹ ایکسپورر ویب برائوزر ہے جسے مائیکرو سافٹ نے متعارف کروایا پہلا ویب برائوزر 1990ء میں ایجاد ہوا انٹرنیشنل ایجاد ہونے کے بعد ہر شعبے میں انقلاب برپا ہو گیا ڈیجیٹل لائبریریوں میں پرانی اور نایاب کتابوں کو کمپیوٹر میں محفوظ کرکے رکھ لیا گیا ہے لائبریری سے کتابیں نکلوانے کے لیے بھی انٹرنیٹ استعمال کیا جارہا ہے زندگی کے ہر شعبے میں اس مواصلاتی نظام کو استعمال کیا جا رہا ہے سائبر سپیس کی اصطلاح سائنسی کہانیوں کے مصنف ولیم گبسن نے ایجاد کی اس سے مراد ایسی دنیا ہے جو ڈیجیٹل میڈیا، کمپیوٹرز، ٹیلی کمیونیکشن، اور نیٹ ورکس میں اپنا وجود قائم رکھے انٹرنیٹ ایک بہت طاقتور میڈیا کی شکل اختیار کر چکا ہے انٹرنیٹ دنیا میں سب سے بڑا کمپیوٹر سسٹم ہے معلومات ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں بھیجنے کے لیے نظام کو Wi-Fi کہا جاتا ہے اس میں ریڈ ہائی لہریں استعمال کی جاتی ہیں وائی فائی کا مطلب ہے Wireless Fidelity مختصر یہ کہ انٹرنیٹ ایک باکمال ایجاد ہے۔

حصہ