عمار مظہر
کاروبار چاہے کوئی بھی ہو، اس کی کامیابی کے لئے تشہیری مہم یا مارکیٹنگ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ لیکن کچھ کاروبار ایسے بھی ہیں جو ماضی میں صرف روایتی انداز میں ہی کئے جاتے تھے لیکن جیسے جیسے ان کی تشہری مہم یا مارکیٹنگ میں جدت آتی گئی ویسے ویسے ہی اس کاروبار نے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی منازل طے کرنا شروع کر دیں۔ پاکستان میں حالیہ برس میں اگر ایسے ہی کسی کاروبار کی تلاش کی جائے جس نے روایات سے ہٹ کر جدت اختیار کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی ہو تو ان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار سرفہرست نظر آئے گا۔ کیونکہ یہ وہ کاروبار تھا جس کے بارے میں عمومی رائے ہی یہ تھی کہ یہ کاروبار گھوم پھر کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن زمین ڈاٹ کام نے اس کاروبار کی افادیت کا اندازہ لگاتے ہوئے اسے جدید تقاضوں کے مطابق استوار کرنا شروع کیا اور اپنا پہلا ایکسپو 2014 میں منعقد کیا۔لاہور میں منعقد ہونیو الے اس ایکسپو میں دو روز میں ۰۳ ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے۔ اس منفرد طرز کے منصوبے کو صارفین نے اس حد تک پسند کیا کہ زمین ڈاٹ کام نے 2014 سے لے کر 2020 تک پاکستان اور دبئی میں 20 کامیاب پراپرٹی ایکسپوز کرانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
زمین ایکسپو کراچی 2020
2014 سے شروع ہونے والا زمین پراپرٹی ایکسپو کا سفر 2020 میں بھی جاری ہے۔ رواں سال کے آغاز میں ہی زمین ڈاٹ کام نے کراچی میں پراپرٹی ایکسپو کا کامیاب انعقاد کرکے رئیل اسٹیٹ اور اس سے منسلک دیگر شعبوں کو بہتری کا پیغام بھی دیا ہے۔
یونیورسٹی روڈ کراچی پر واقع ایکسپو سینٹر کے باہر یکم فروری کی صبح سے ہی گہما گہمی نظر آ رہی تھی۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب زمین ایکسپو کراچی ہال نمبر 5،4 اور 6 میں انعقاد کیا گیا تھا۔ یہاں ملک بھر سے 140 سے زائد ڈویلپرز وغیرہ ایک چھت تلے اپنی پراپرٹیز عوام الناس کے سامنے پیش کر رہے تھے۔
ایکسپو سینٹر میں داخل ہوتے ہی جو پہلا خیال دل میں آیا وہ یہ تھا کہ یہ کوئی خشک قسم کی ایکسپو نہیں بلکہ فیملی کے ہمراہ تفریح کا بھی مناسب موقع ہے کیونکہ اس ایکسپو میں نہ صرف پراپرٹی کے اسٹالز موجود تھے بلکہ بچوں کے لئے جمپنگ کیسل، فوڈ کورٹ سمیت دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی فراہم کی گئی تھیں۔
زمین ایکسپو کراچی کے دوران ہماری زمین ڈاٹ کام کی انتظامیہ سے بھی گفتگو ہوئی۔ سی ای او زمین ڈاٹ کام ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ لیکن اللہ کی مہربانی ہے کہ ہم اس انڈسٹری کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم بنیادی طور پر اس انڈسٹری میں مشکل چیزوں کو آسان بنانا چاہتے تھے، یہی نقطہ ہمیں ایکسپو کی جانب لے گیا اور کرتے کرتے ہم نے ۰۲ ایکسپوز منعقد کروا لئے۔ الحمداللہ زمین ایکسپو کراچی ۰۲۰۲ بھی کامیابی میں اپنی مثال آ پ تھا، جیسے لوگ آ رہے تھے اور ڈویلپرز لیڈز ملنے پر خوش تھے، اُس سے ہمیں بھی خوشی ہو رہی تھی۔
کنٹری ہیڈ زمین ڈاٹ کام احمد بھٹی کہتے ہیں کہ کراچی ایکسپو کی کامیابی نے ہمارے حوصلے بلند کر دیے ہیں،اب پاکستان کے باقی شہروں میں ایسے ہی بڑے اور عظیم الشان ایکسپوز کروائیں گے۔ دو ماہ بعدیعنی اپریل ۰۲۰۲ میں اسلام آباد میں ایکسپو کا انعقاد کریں گے، اس کے بعد لاہور میں ایکسپو منعقد کی جائے گی جبکہ دسمبر ۰۲۰۲ میں انشااللہ دبئی میں پاکستان پراپرٹی شوکا انعقاد کیا جائے گا
زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشن ابراہیم سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمین ایکسپو کراچی 2020 میں 140 سے زائد ڈویلپرز کی شرکت نے اسے ملک کی بڑی نمائشوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ دو روزہ اس ایکسپو میں 90 ہزار سے زائد افراد نے شریک ہو کر نہ صرف پراپرٹی سے متعلق معلومات حاصل کیں بلکہ ایک بڑی تعداد میں پراپرٹیز کی خرید فروخت کے معاہدے بھی طے پائے۔ ابراہیم سہیل کا کہنا تھا کہ ایکسپو کے دوران ہونے والی خریدو فروخت کا مطلب مارکیٹ میں پیسے کی گردش میں اضافہ ہے جس کے واضح اثرات رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں آئندہ چند ماہ میں اس شعبے میں بہتری کی صورت میں نظر آئیں گے۔
اس موقع پر ابراہیم سہیل نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس کی بھرپور میڈیا کوریج سے نہ صرف صارفین کا اس شعبے پر اعتماد بحال ہو رہا ہے بلکہ اس کی بدولت رئیل اسٹیٹ شعبے میں نمایاں بہتری بھی نظر آ رہی ہے۔