مشکل ہے بہت

261

میمونہ رحمت

جاتے برس کے، خوشیوں بھرے
گزرے لمحات کو قید کرنا
دسمبر کی یخ بستہ ہواؤں میں
ملے گئے زخموں کی مرہم کرنا
مشکل ہے بہت…
کئی روپ سجائے، ان گنت چہروں پر
خلوص کی رمق تلاش کرنا
ٹوٹے خوابوں کی کرچیوں کو
جوڑ کر، اک نئی تعبیر رقم کرنا
مشکل ہے بہت…۔

حصہ