ہمارے عظیم عائد

379

زہراء کاشف
قائدا عظم محمد علی جناح کراچی ٢۵ دسمبر ١٨٧٦ کو پیدا ہوے آپ کے والد کا نام جناح پونجا تھا آپ خوجہ خاندان سے تعلق رکھتے تھے پونجا کراچی کے چوٹی کے تاجروں میں سے ایک تھے آپ چمڑے کی تجارت کرتے تھے ۔ قائدا عظم نے سندھ کے ایک ہائی اسکول سے میڑک کا امتحان پاس کیا اور کراچی ہی کے ایک مکتب میں قرآن مجید پڑھا۔اس کے بعد ایک دوسرے مدرسہ میں داخل ہو کر فارسی کی چند کتب بھی پڑھیں۔ قائدا عظم کی دو خصوصیات شروع ہی سے نمایاں نظر آتی ہیں۔ آپ کی ذہانت اور ہر نئی چیز کو متجس نگاہوں سے دیکھنے کا جذبہ دوسرے اعلی لباس پہنے کا شوق آپ بلا کے ذہین تھے۔ قائدا عظم چار سال بعد ١٨٩٦ میں بیر سٹرایٹ لاء کی اعلی ڈگری لے کر ہندوستان واپس آئے پھر آپ وکالت کرنے کے لیے مبمبی چلے گئے ممبئی میں آپ کے تین چار سال بڑی تنگدستی میں گزرے ۔لوگ آپ کی ذہانت سے آشنا ہوگے آپ نے ہمیشہ اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے نبھائے۔
١٩١٣ میں قائدا عظم انگلستان میں تھے آپ مولانا جوہر کی کوشش سے مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔واپسی پر آپ نے کراچی کے عظیم الشان جلسہ میں انڈیا کو نسل کی کی ترتیب میں اصلاح کرنے کی زبردست تجویز پیش کی جسے تمام ہندوستان میں سراہا گیا۔مئی ١٩١۴ میں انڈین نیشنل کا نگریس نے انہیں اپنا نمائندہ بنا کر انگلستان بھیجا جہاں آپ نے قابلیت اور جرات سے ہندوستانیوں کی نمائندگی کی اس کے بعد حالات تیزی سے بدلنے لگے۔
1913ء میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور 1916ء میں اس کے صدر منتخب ہوئے۔اس وقت تک آپ ہندو مسلم اتحاد کے حامی تھے۔اور اس وقت برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کیلئے ایک ہی پلیٹ فارم تھا ۔آل انڈیا مسلم لیگ اور انڈین نیشنل کانگریس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے آپ نے کانگریس چھوڑ دی۔ اور مسلم لیگ کی قیادت میں شامل رہے۔
آپ ایک سچے، دیانتددار، محنتی، قانون پسند اور مخلص انسان تھے۔ آپ آل انڈیا مسلم لیگ کے لیڈر اور پاکستانی سیاستدان تھے۔ آپ کی قیادت نے ایک آئینی طریق پر مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ریاست پاکستان کے نام سے حاصل کی جو کہ ایک لمبی جدو جہد کے بعد حکومت برطانیہ سے حاصل ہوئ۔ 1896ء میں قائد اعظم نے مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے لئے مشہور چودہ نکات پیش کئے۔
آپ نے پرجوش ہوکر مقابلہ کیا اور پوری کوشش کی مسلمانوں کو حقوق دلوانے کی اور آخر کار آپ کی جدو جہدکا نیتجہ ١۴ اگست ١٩۴٧ کو حصول پاکستان کی صورت میں سامنے آیا۔
١٩۴٧ کے انقلاب کی وجہ سے محمد علی جناحؒ زندہ جاوید ہوگے آپ پاکستان کے پہلے گورنر جزل مقرر ہوئے قائداعظمؒ اس وقت تک زندہ جاوید رہیں گے جب تک تاریخ میں پاکستان کا نام موجود ہے مگر افسوس ہے کے پاکستان بنے ہوئے 76 سال ہوگے ہیں ۔
قائدا عظم کا جو خواب تھا کہ پاکستان دو قومی نظرئے کے تحت حاصل کیا گیا ہے ہیں تاکہ اس میں اسلامی قوانین نافظ ہوں۔ مگر افسوس آج تک اسلامی قوانیں نافظ نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے آج ہم بہت سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ ٢۵ دسمبر کو قائد اعظم کی سالگرہ کا دن ہے صرف یہ یاد نہی کرنا چاہیے بلکہ ہم سب کو ان کے دوقومی نظری کو یاد کرنا اور ملک میں اسلامی قوانیں کو نافظ کرنے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔ آزادی بڑی نعمت ہیں اور ہمیں آپنے ملک کی حفاظت کرنی چاہیے –
اﷲ ہمارے ملک کا نگہباں ہو آمین۔

حصہ