موٹرکار

1330

محمد جاوید بروہی
موٹر کار کے بارے میں پہلے بھی تحریر کار چکا ہوں مزید معلومات پیشِ خدمت ہے انسان نے سفر کرنے کے لیے مختلف سواریاں ایجاد کیں ان میں زمینی سفر کی سب سے آرام دہ سواری موٹر کار ہے پرانے زمانے میں موٹر کار کو بغیر گھوڑے کا چھکڑا کہا جاتا تھا دنیا کی پہلی کار نکولس جوزف کگنوٹ نے 1799ء میں بنائی اس کا تعلق فرانس سے تھا پٹرول سے چلنے والی کار کارل بینز نے 1885ء میں ایجاد کی جس میں تین آدمیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جو تین پہیوں سے چلتی تھی اس میں ایک ہارس پاور کا انجن استعمال کیا گیا تھا ہارس پاور کی اصطلاح جیمز واٹ اور بولٹن نے ایجاد کی کارل بینزکاتعلق جرمنی سے اس نے چار پہیوں والی پہلی کار 1889ء میں بنائی مشہور لگژری کار مرسڈیز بینز کارل بینز نے بنائی مرسڈیز اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک ریسر کی بیٹی تھی ابتدائی کاروں میں لکڑی کے پہیے استعمال ہوتے تھے ربڑ کے ٹائر 1871ء میں استعمال ہونے لگے جبکہ ٹیوب لیس ٹائر دنیا میں پہلی مرتبہ RF Gordrich کمپنی نے متعارف کرائے دنیا بھر میں موٹر کاریں بنانے والی سب سے پرانی کمپنی ڈیملربینز ہے جو 1895ء میں قائم ہوئی تھی اس کمپنی کی تیار کردہ کاریں مرسڈیز بینز کہلاتی ہیں گوٹلیب ڈیملر کا تعلق جرمنی سے تھا موٹر کاروں کو ترقی دینے میں اور تیاری میں اس نے اہم کردار ادا کیا 1887ء میں اس نے ایک چھوٹا سا تیز رفتار انٹرنل کمسچن انجن تیار کیا اور اسے کاروں میں استعمال کیا 1906ء میں ایک مشہور برطانوی کھلاڑی آربیل چارلس رولز نے ایک انجینئر رولز رائس کے ساتھ مل کر کاریں بنانا شروع کیں ان کی رولزرائس کار دنیا کی مہنگی کاروں میں شمار ہوتی ہے اس کار کی کاسٹ لائن ایک ہی پینٹربناتا ہے رواں سال رولز رائس ڈان کی قیمت 5,53020 ڈالر ہے آٹوانڈسٹری نے بڑی ترقی کی ہے ہر سال ہر گاڑی کے بے شمار نئے ماڈل منظر عام پر آئے ہیںنت نئی تیز رفتار کاریں بن رہی ہیں دنیا کی مہنگی ترین لائوائٹور نوائر نامی کار فرانس کی کمپنی بگاٹی نے بنائی ہے امریکہ کے شہر ڈیٹرائٹ کو کاروں کا شہر کہا جاتا ہے جبکہ کنٹری آف سائیکلسٹ ہالینڈ کو کہا جاتا ہے ملکہ الزبتھ II کی زیر استعمال کار اسٹیٹ لیموزین بیٹلے کمپنی کی تیار کردہ ہے دنیا کی تیز ترین سپر کار بگاٹی چیرون سپراسپورٹ کی ٹاپ اسپیڈ 304 میل فی گھنٹہ ہے مشہور اسپورٹس کار Mclaren Auto Motive کا ہیڈ کوائٹر انگلینڈ میں ہے مشہور لگژری کار BMW جرمنی میں بنتی ہے BMW کا مطلب ہے Bawarian Motor Works رینگ کار فراری اٹلی میں بنتی ہے فراری کے کامیاب ترین ماڈلز میں سے ایک Laferrari F150 کی انجن ہارس پاور 963 ہے الیکٹرک کار رابرٹ اینڈرسن نے ایجاد کی دنیا کی پہلی الیکٹرک کار ٹیسلا روڈسٹر ہے ناروے کا دارالحکومت اوسلو دنیا میں سب سے زیادہ الیکٹرک کار رکھنے والا شہر ہے الیکٹرک کار صرف دس منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری بنائی گئی ہے نئے ڈیزائن کی بدولت بیڑی چارج کرنا آسان ہو جائے گا مشہور موٹر کمپنی Duccati کا ہیڈ کورٹر اٹلی میں ہے آٹومیٹک کارمیں گیئرز میں D کا مطلب ڈرائیو ہے کار برانڈ الفارومیو کے لوگو میں سبز سانپ بنا ہوا ہے دنیا کی سب سے بڑی کار کلیکشن کا مالک حاجی حسن البلقیہ ہیں پاکستان میں تیار ہونے والی پہلی کار سوزوکی 88 80 FR ہے اسے سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ نے 1982ء میں تیار کیا دنیا میں کار بنانے والا اور درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک جاپان ہے پہلی سعودی خاتون کا رریسر ریما جفالی ہیں کاریں RAC ٹورسٹ ٹرافی پہلی مرتبہ 14 ستمبر 1905ء میں شروع ہوئی کار ریسنگ میں سب سے مشہور فارمولا ون ہے۔

حصہ