حفضہ کی پھپھو

541

حفضہ کا ہنسنا ، حفضہ کا رونا
چھوٹی سی گڑیا پوری شرارت
حفضہ کی پھوپو آنکھیں جو موندیں اُس کو ہی سوچیں ۔۔
سر کو اٹھائے آنکھیں جھکائے
ہاتھوں کو اپنے پیچھے دبائے
رک رک کے چلتی پردے میں چھپتی
کوئ خزانہ جب بھی وہ پائے
سب سے چھپائے
حفضہ کی پھوپو آنکھیں جو موندیں اُس کو ہی سوچیں ۔۔
نندیا پری جب چپکے سے آئے
حفضہ ہمیشہ اس کو بھگائے
بابا کی آنکھوں میں انگلی گھسائے
امی کے بالوں کو جھولا بنائے
دامی ہمیشہ نندیا بلائیں
حفضہ کو اپنے دل سے لگائیں
حفضہ کی پھوپو آنکھیں جو موندیں اُس کو ہی سوچیں ۔۔
آنکھوں کی ٹھنڈک اللہ کی رحمت
گھر بھر کو اپنے پیچھے لگائے
مڑ مڑ کے دیکھے ، پل بھر نہ بیٹھے
حفضہ کی پھوپو آنکھیں جو موندیں اُس کو ہی سوچیں ۔۔

حصہ