ٹیلی فون

2657

محمد جاوید بروہی
مضمون کی تیسری اور آخری قسط پیشِ خدمت ہے دنیا میں سب سے پہلے دوشہروں لندن اور پیرس کے درمیان 1891ء میں ٹیلی فون کا سلسلہ جاری ہوا گراہم بیل ایڈنبرا (اسکاٹ لینڈ) میں پیدا ہوا جوانی میں پہلے کینیڈا پھر امریکا چلا گیا اس نے پہلی ٹیلی فون لائن 1876ء میں لگائی تھی گراہم بیل نے ٹیلی فون کے علاوہ 1880ء میں فوٹو فون ایجاد کیا 1887ء میں گرافو فون جو کہ گراموفون کی اولین شکل تھی ایجاد کیا دنیا بھر میں رابطے کے جدید ذرائع انٹرنیٹ اور ٹیلی فون ایجاد ہونے کے بعد بہت سی آسانیاں پیدا ہو گئی ان ایجادات سے صحت، تجارت، زراعت تعلیم معاشرے کے تمام شعبوں میں انقلاب برپا ہو گیا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون IBM Simon امریکی انفارمنشن اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی IBM نے 1992ء میں بنایا پہلا اسمارٹ فون Rob Stotharal نے بنایا آئی فون ایپل فون برانڈ کا موبائل فون ہے اسٹیوو جابز نے ایپل کے نام اسمارٹ فون متعارف کرایا ایپل موبائل دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون ہے نئی موبائل ٹیکنالوجیز متعارف کی جارہی ہیں موبائل فون دو طرح کے ہوتے ہیں اینڈرائڈ اور آئی فون نت نئی قسم کے موبائل فون بنائے جا رہے ہیں اشاروں سے چلنے والا موبائل فون بھی متعارف کرایا گیا ہے ایک نیا فولڈ بیل فون متعارف کرایا گیا ہے یہ فون تین تہوں میں سمٹ جاتے ہیں اور کھلنے کے بعد دس انچ ٹیبلیٹ میں بدل جاتا ہے یہ فون چین کی کمپنی ٹی سی ایل نے بنایا ہے سائنس کے ہر شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے ہر چیز کو بدل کر رکھ دیا ہے کئی سہولیات سے آراستہ جدید موبائل فونز نے ڈیجیٹل کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے سولارئیس نامی دنیا کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون کیوئیز کمپنی نے بنایا ہے اس فون کی قیمت 70 ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی رقم ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے بنتی ہیں اس فون پر آدھا کلو گرام سونا اور 37 قیمتی ہیرے جڑے گئے ہیں کیوئیز کمپنی نے اس فون کو بطور کلیکٹر آئٹم پیش کیا ہے پاکستان میں ٹیلی فون بنانے کی فیکٹری سب سے پہلے ہری پور ہزارہ میں قائم کی گئی دنیا کا پہلا Benefon Dual Sim Mobile کمپنی نے متعارف کرایا ٹیلی فون نے لوگوں کو ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا ہے یہ بڑے کام کی چیز ہے رابطے کا سب سے آسان اور عام ذریعہ ہے سب سے مہنگا انٹرنیشنل فون کال ریٹ شمالی کوریا کا ہے انٹرنیٹ کا استعمال سب سے زیادہ اسمارٹ فون نے ذریعے کیا جا رہا ہے پاکستان میں 3G, 4G انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 2014ء میں متعارف کرائی گئی ٹیلی فون کے صحیح استعمال کو پیش نظر رکھ کر اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

حصہ