کمپیوٹر

842

محمد جاوید بروہی
مضمون کی دوسری اور آخری قسط پیش خدمت ہے جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر سب سے پہلے کام کا آغاز ہارورڈ یونی ورسٹی والوں نے 1937ء میں کیا تھا کمپیوٹر انگریزی زبان کا لفظ ہے لاطینی لفظ کمپیوٹر سے ماخوذ ہے جس کے معنی ڈیٹا پر عمل کے ہیں پہلے کمپیوٹر کا نام مارک اول تھا دفاعی ٹیکنالوجی تعلیمی، صنعتی تمام شعبوں میں اس با کمال ایجاد کا استعمال عام ہو رہا ہے کمپیوٹر کی ایجاد سے سائنس کی نئی راہیں کھل گئی ہیں کمپیوٹر مائوس اپیل کارپوریشن کمپنی نے لانچ کیا تھا مقداری کمپیوٹر امریکی سائنس دان بش نے ایجاد کیا بش کے ایجاد کردہ کمپیوٹر کا نام ڈفرنیشل انالائنسرر ہے مہنگا ترین گیمنگ کمپیوٹر Spack onion ہے پہلے کمپیوٹر گیم کا نام خلائی جنگ ہے پہلا کمپیوٹر گیم 1956ء میں بنایا گیا ’’پی ڈی اول‘‘ نامی کمپیوٹر پر پہلا ویڈیو گیم کھیلا گیا سب سے پہلا سپر کمپیوٹر سی ڈی 6600 سیمو کرے نے 1960ء کی دہائی میں بنایا پہلے تیز ترین سپر کمپیوٹر کا نام Cray y-mp-c90 سپرکمپیوٹر تھا پہلا اینا لوگ کمپیوٹر ڈاکٹر بش نے 1942ء کو فوجی مقاصد ضروریات کے حل کے لیے بنایا تھا 1944ء میں پہلی بار کمپیوٹر میں یاد داشت اسٹور کرنے کے بعد بوقت ضرورت استعمال کرنے کی سہولت پیدا ہوئی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے تمام آلات میں سب سے اہم آلا کمپیوٹر ہے کمپیوٹر کی ایجاد سے سائنس کے تمام شعبوں میں انقلاب برپا ہو گیا ENIACکمپیوٹر کے موجود دو انجینئر ایک کا نام جے پی آکٹرٹ جونیئر اور دوسرے کا نام جان ڈبلیو ساکلی ہے اینیاک کمپیوٹر کے بعد اس نسل کے کمپیوٹر ایڈ ساک جسے 1949ء کو کیمبرج یونی ورسٹی برطانیہ میں بنایا گیا یہ پہلا پوری طرح سے بجلی سے چلنے والا کمپیوٹر تھا ایڈواک 1952ء کو مور اسکول امریکا میں بنایا گیا دونوں اسٹورڈ پروگرام پر مشتمل کمپیوٹر تھے اینیاک کمپیوٹر دوسرے صنعتی انقلاب کے آغاز کا باعث بنی ہے کمپیوٹر سے متعلق علم کو کمپیوٹر سائنس کا علم کہا جاتا ہے پوری دنیا میں کمپیوٹر کی تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے کمپیوٹر سسٹم سوفٹ ویئر اور ہارڈ ویئر پر مشتمل ہوتا ہے کمپیوٹر کی طاقت کا پیمانہ کلوبائیٹ ہے جسے K سے ظاہر کیا جاتا ہے کمپیوٹر لینگویج کو بول کو 1958ء میں متعارف کرایا گیا کوبول کا من بزنس اورینٹڈ لینگویج کا مخفف ہے کمپیوٹر لینگویج لوگو کا مطلب لینگویج آف گرافک آپریشن فورٹران کا مطلب فارمولا ٹرانسلیشن ہے کمپیوٹر لینگویج پاسکل کا نام ریاضی دان اور سائنسدان Blaris Pascal کے نام پر رکھا گیا کمپیوٹر لینگویج بیک جے پی کیمنی اور تھا مس کرٹرسن نے 1964ء میں ایجاد کی ٹرانسسٹر 1947ء کو ایجاد ہوئی اس کی ایجاد سے کمپیوٹر کا سائز کافی چھوٹا ہو گیا اور سبارن نامی پورٹیبل کمپیوٹر 1981 میں متعارف کرایا گیا جس میں ایک عدد اسکرین اور بورڈ نصب ہے ہائی برڈ ایک ایسا کمپیوٹر ہے جو کہ ڈیجیٹل اور اینا لوگ کمپیوٹر کے اشتراک سے وجود میں آیا دنیا بھر میں 500 سپر کمپیوٹر موجود ہیں نت نئے تیز رفتار کمپیوٹڑ بنائے جا رہے ہیں۔

حصہ