قطر

408

محمد جاوید بروہی
تیل سے مالا مال ملک قطر براعظم ایشیا میں واقع ہے اس کے جنوب میں سعودی عرب کی سرحدیں ہیں جبکہ باقی اطراف سے یہ ملک خلیج فارس سے گھرا ہوا ہے اس کا سرکاری نام دولت قطر ہے یہاں سیاسی نظام ملوکیت ہے یہاں سربراہ مملکت امیر اور سربراہ حکومت وزیراعظم کہلاتا ہے قطر کے موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی خلیجی ریاستوں کے سب سے کم عمر امیر ہیں ان کے والد حماد بن خلیفہ الثانی 1995ء میں اپنے والد کو معزول کرکے قطر کے امیر بنے شیخ تمیم بن حمد الثانی حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے قطر کا رقبہ 11437 مربع کلو میٹر ہے یہاں کا دارالحکومت دوہا ہے قطر کے اہم شہر دوہا، الزبارہ، دخان، مینا اور ام سعید ہیں۔ قطر کی آبادی 27 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے شیخ جاسم بن محمد ثانی جدید ریاست قطر کے بانی کے طور پر یاد رکھے جاتے ہیں قطر ترقی کی جانب رواں دواں ہے یہاں بے روزگاری کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے یہاں کی سرکاری زبان عربی ہے تیل کی دریافت سے پہلے یہاں کی معیشت کا دارو مدار سمندر تھا یعنی مچھلی اور موتی تھا۔ 1971ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تیل کے علاوہ سمندر سے موتی نکالنا اور مچھلیاں پکڑنا ذرائع آمدن ہیں یہاں کی کرنسی ریال کہلاتی ہے یہاں چھ ائر پورٹ ہیں یہاں کی قومی ائر لائن قطر ائر ویز ہے قطر ائر ویز 2019ء کے لیے دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی قرار دی گئی ہے 2018ء میں پہلے نمبر پر سنگا پور ائرلائن اور دوسرے نمبر پر قطر ائرویز تھی۔ یہ ایک دولت مند ریاست ہے یہاں تعلیم پر خاص توجہ دی جا رہی ہے یہاں تعلیم مفت اور لازمی ہے یہاں کا سارا علاقہ پہاڑی اور ریگستانی ہے قطر 21 اکتوبر 1971ء کو اقوام متحد کا رکن بنا عرب لیگ کارکن ہے قومی پرندہ باز ہے آب و ہوا گرم اور خشک ہے۔ عرب ممالک کی طرح قطر کا بھی مقبول ترین کھیل فٹ بال ہے فٹ بال ایشیا کپ کا موجودہ چیمپئن قطر ہے قطر میں جرمنی کی کمپنی کے ذریعے جدید ترین ریلوے سسٹم قائم کیا گیا ہے یہ نظام قطر اور بحرین کو زیر زمین ملاتا ہے قطر کا وقت پاکستان کے وقت سے دو گھنٹے پیچھے ہے قومی پرچم دو رنگوں سرمئی اور سفید پر مشتمل ہے یہاں قومی دن 3 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہاں کے قدرتی وسائل میں پٹرولیم اور قدرتی گیس شامل ہیں۔

حصہ