محمد جاوید بروہی
دنیا کا سب سے پرانا ائرپورٹ کالج پارک ائرپورٹ میری لینڈ امریکہ میں ہے یہ 1909ء میں قائم ہوا تھا دنیا کا سب سے بڑا ائرپورٹ چین میں ہے پاکستان میں دس انٹرنیشنل ائرپورٹ ہیں کراچی ائرپورٹ کا سنگ بنیاد 1920ء میں رکھا گیا دنیا کا بلند ترین ائرپورٹ روسہ (تبت) کا ائرپورٹ ہے جو تقریباً چودہ ہزار پانچ سو فٹ بلند ہے بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سطح سمندر سے سب سے نیچے ہوائی اڈا ایمٹرڈم (ہالینڈ) ہے دنیا میں انٹرنیشنل ائیرلائنز کا مرکز دبئی ہے جدہ ائرپورٹ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ کے نام سے معروف ہے اس ائرپورٹ کا شمار دنیا کے بہترین ائرپورٹ میں ہوتا ہے جدہ سعودی عرب کا پہلا ائرپورٹ ہے یہ ائرپورٹ 1945ء میں قائم ہوا تھا سب سے بڑا رن وے چین کے ائرپورٹ Qamdo Banda Airport کا ہے سعودی عرب کے ائرپورٹ شاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا شمار دنیا کے بڑے ائرپورٹ میں ہوتا ہے اس کا رقبہ 225 مربع کلو میٹر 55040 ایکڑ ہے اس کا افتتاح 14 نومبر 1983ء کو ہوا استنبول ائرپورٹ دنیا کا دسواں معروف ترین ائرپورٹ ہے اسے یورپ کا بہترین ائرپورٹ ایوارڈ بھی مل چکا ہے 2014ء سے دنیا کا مصروف ترین ائرپورٹ دبئی ائرپورٹ ہے اس سے پہلے مصروف ترین ائرپورٹ لازن کا ہیتھرو ائرپورٹ تھا جنوبی کوریا کا سب سے بڑا ائرپورٹ انچوئن ائرپورٹ ہے برونائی کا سب سے بڑا ائرپورٹ برونائی انٹرنیشنل ائرپورٹ ہے چانگ ائرپورٹ اور سیلیٹر ائرپورٹ سنگاپور کے پبلک ائرپورٹ ہیں۔