محمد جاوید بروہی
سنگا پور براعظم ایشیا میں واقع ہے اس کے شمار میں ملائیشیا ہے اس کا سرکاری نام جمہوریہ سنگا پور ہے یہاں سیاسی نظام جمہوری ہے یہاں سربراہ مملک صدر اور سربراہ حکومت وزیراعظم کہلاتا ہے یہاں کی موجودہ اور پہلی خاتون صدر حلیمہ یعقوب ہیں حلیمہ بعقوب سنگاپور کی دوسری مسلمان صدر ہیں 14 ستمبر 2017ء کو صدر بنی۔ سنگاپور کے پہلے مسلمان صدر یوسف اسحاق تھے سنگاپور کے بابائے قوم لی کوان ئیو سنگاپور کے پہلے وزیراعظم بھی تھے انہوں نے 1990ء تک اپنے ملک کی قیادت کی ان کی قیادت میں سنگاپور نے تیزی سے ترقی کی ان کا انتقال 23 مارچ 2015ء کو ہوا سنگاپور کے موجودہ وزیراعظم لی حسین لونگ (Lee Hsien Loong) ہیں جو کہ لی کوان کے بیٹے ہیں سنگا پور کا پرانا نام تو ماسک تھا 1965ء میں آزادی سے قبل تک سنگاپور ملائیشیا کا حصہ تھا 1819ء میں سنگاپور پر انگریز نے قبضہ کیا جنگ عظیم دوم کے دوران سنگاپور پر جاپان کا قبضہ رہا سنگاپور کا رقبہ 726.1 مربع کلومیٹر ہے 1963ء میں وفاق ملائیشیا میں شامل ہو گیا تھا اگست 1965ء میں آزاد ہونے کے بعد وفاق ملائیشیا سے الگ ہو گیا برطانیہ نے 9 اگست 1965ء کو اس کی آزادی کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا اس کا دارالحکومت سنگاپور سٹی ہے جسے شیروں کا شہر کہا جاتا ہے سنگاپور کی سو فی صد آبادی شہروں میں رہتی ہے سنگاپور کے پارلیمان کی پہلی خاتون اسپیکر حلیمہ یعقوب تھیں سنگاپور کی بندرگاہ دنیا کی اہم بندر گاہوں میں شمار ہوتی ہے یہاں کی آبادی 56 لاکھ ہے یہاں اکثریت کا مذہب بدھ مت ہے یہاں کی کرنسی سنگاپور ڈالر کہلاتی ہے سرکاری زبانیں چار ہیں چینی، مالے، تامل اور انگریزی مالے اس کی قومی زبان ہے جبکہ انتظامی امور اور کاروباری امور میں انگریزی رائج ہے سنگاپور ایک خوبصورت ملک ہے ترقی کی جانب رواں دواں ہے دنیا کا سب سے بڑا فوارہ سنٹک سٹی (Suntec City) فوارہ ہے جو کہ سنگاپور میں واقع ہے اسے The fountair of wealth at suntec City کہا جاتا ہے۔ چانک ایئرپورٹ اور سیلیٹرایئر پورٹ سنگاپور کے پبلک ائیرپورٹ ہیں یہاں کی قومی ایئرلائن سنگاپور ائیرلائن ہے یہاں سالانہ 13 سرکاری تعطیلات ہوتی ہیں یہاں کی سب سے اونچی بلڈنگ Tanjong Pagar center ہے یہاں کا قومی جانور ببر شیر اور قومی پھول Hybrid orchid ہے یہاں کا سب سے بڑا ریلوے اسیٹیشن Tanjong Pager ہے دنیا بھرسے لاکھوں سیاح سیر و تفریح کی غرض سے سناپور آتے ہیں سنگاپور کا وقت پاکستان کے وقت سے تین گھنٹے آگے ہے یہاں کا قومی ترانہ ’’سنگاپور آگے بڑھو‘‘ ہے یہاں کا جھنڈا دو رنگوں سرخ اور سفید پر مشتمل ہے اور اس پر پانچ تارے اور چاند بنے ہوئے ہیں یہاں کے قدرتی وسائل میں معدنی لوہا اور دھاتیں شامل ہیں۔
مسکرائیے
٭ ایک ڈرائیور بس بہت تیزچلا رہا تھا۔ اچانک وہ زور زور سے قہقہے لگانے لگا لوگوں نے اس سے ہنسنے کی وجہ پوچھی تو وہ کھل کھلا کا بولا میں یہ سوچ کر ہنس رہا ہوں کہ جب پاگل خانے والوں کو پتا چلے گا کہ میں پاگل خانے سے فرار ہو گیا ہوں تو کتنا مزا آئے گا۔
٭٭٭
٭ ایک وزیر پاگل خانے کا دورہ کرنے گئے اور پاگلوں سے اظہار ہمدردی کے طور پر گفتگو کی۔ ایک پاگل نے ان سے پوچھا آپ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا میں وزیر ہوں۔ ’’یہ سن کر پاگل نے کہا‘‘ آپ بھی ٹھیک ہو جائیں گے جب میں یہاں شروع شروع میں آیا تھا میں بھی یہ ہی کہا کرتا تھا۔
٭٭٭
٭ ایک پولیس کانسٹیبل چور کا بہت دیر سے تعاقب کر رہا تھا کچھ دیر بعد جب وہ واپس آیا انسپیکٹر سے اسے دیکھتے ہی پوچھا۔
’’کیا چور پکڑا گیا؟ کانسٹیبل نے ہانپتے ہوئے کہا۔
’’سرمیں اس کے قریب پہنچ گیا تھا لیکن میر ڈیوٹی کا وقت ختم ہو گیا اس لیے واپس آگیا۔
٭٭٭
٭ پولیس میں بھرتی ہو رہی تھی ایک امیدوار سے آفیسر نے پوچھا ’’مجمع کو منشر کرنا پڑے تو کیا کرو گے۔
میں چندا جمع کرنا شروع کردوں گا۔ امیدوار نے جواب دیا۔
٭٭٭
٭ ایک عورت بہت تیز کار چلاتی ہوئی آئی اور چوک پر کھڑے سارجنٹ کو ٹکر مار دی سارجنٹ سڑک پر گرا کراہ رہا تھا۔ عورت کار سے باہر نکلی اور ڈانٹ کر بولی ’’اب مزا آیا سڑک کے درمیان کھڑے ہونے کا۔