ملائیشیا

1058

محمد جاوید بروہی
براعظم ایشیا دنیا کا سب سے برا براعظم ہے جو پچاس ملکوں پر مشتمل ہے ان میں ایشیا کا دل کہلانے والا ایک ملک ملائشیا بھی ہے ملائشیا رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 67 واں بڑا ملک ہے اس کے شمال میں تھائی لینڈ مشرق میں بحرہ چین جنوب میں انڈونیشیا اور سنگا پور واقع ہے اس کا سرکاری نام وفاق ملائشیا ہے اس کا رقبہ 328,550 مربع کلومیٹر ہے اس کی آبادی 31.62 ملین نقوس پر مشتمل ہے ملائشیا کا پرانا نام ملایا تھا۔ یہاں سیاسی نظام آئینی ملوکیت ہے یہاں سربراہ مملکت سلطان ملائشیا اور سربراہ حکومت وزیراعظم کہلاتا ہے یہاں بادشاہ پانچ سال کے لیے منتخب ہوتا ہے سلطان عبداللہ یہاں کے موجودہ بادشاہ ہیں جبکہ موجودہ وزیراعظم مہاتیر محمد ہیں مہاتیر محمد ملائشیا کے ساتویں وزیراعظم ہیں جنہوں نے 10 مئی 2018ء کو انتخابات میں کامیابی کے بعد عہدئہ سنبھالا اس سے قبل وہ 22 سال 1981ء سے 2003ء تک اس عہدے پر فائز رہے ان کے دور میں ملائیشا نے کافی ترقی کی مہاتیر محمد حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے یہاں کی سب سے بلند عمارت پشرو ناس ٹاور ہے جس کا شمار دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں ہوتا ہے اسے ملائشیا کی شناخت قرار دیا جاتا ہے اس کا افتتاح مہاتیر محمد نے 1998ء میں کہا تھا یہ اٹھاسی منزلہ عمارت ہے ملائشیا نے 1957ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی یہاں کے اہم شہر کو الالمپور، ایپوج، پینانگ، کوچنگ اور شاہ عالم ہیں کوالالمپور ملائشیا کا سب سے بڑا اور پر رونق شہر ہے اندرون ملک تجارت کا مرکز ہے کوچنگ یورنیو جزیدے کا سب سے بڑا اور ملائشیا کا چوتھا بڑا شہر ہے اسے کیٹ سٹی یعنی بلی والے شہر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے پینانگ کو جارج ٹائون بھی کہا جاتا ہے یہاں زیادہ تر چینی باشندے آباد ہیں۔ ملائشیا کی سرکاری زبان ملائی ہے اس کے علاوہ انگریزی، چینی، تامل اور آئبین زبان بھی بولی جاتی ہے یہاں شرح خواندگی 100 فی صد ہے یہاں اکثریت کا مذہب اسلام ہے ملائشیا خوشحالی اور معنی لحاظ سے جنوب مشرقی ایشیا میں سرفہرست ہے یہاں کی قومی ائرلائن ملائشیا ائرلائنز ہے یہاں کا قومی کھیل Sepak Takraw ہے ہاکی کو بھی مقبولیت حاصل ہے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ مشہور ہے اس سال اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت نے جیتا ملائشیا کے جھنڈے پر تیرہ پٹیاں تیرہ صوبوں کی نشاندہی کرتی ہیں یہاں کی سب سے بڑی اور جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد سلطان صلاح الدین عبدالعزیز مسجد ہے جو شاہ عالم مسجد کے نام سے پہچانی جاتی ہے ملائشیا صنعتی اور تعلیمی لحاظ سے ترقی کی جانب رواں دواں ہے دنیا بھر سے لاکھوں سیاح ملائشیا آتے ہیں یہاں کے برجیات پنگ مال کا شمار دنیا کے ٹاپ ٹین شاپنگ مالز میں ہوتا ہے یہاں کی کرنسی رنگٹ کہلاتی ہے ملیشین ٹائیگر یہاں کا قومی جانور ہے یہاں کا قومی ترانہ ’’میرا وطن‘‘ ہے یہاں کا وقت پاکستان کے وقت سے تین گھنٹے آگے ہے یہاں قومی دن 31 اگست کو منایا جاتا ہے۔ یہاں کے قدرتی وسائل میں تانبہ، قدرتی گیس، ٹن، باکسائیٹ، پیٹرولم اور لوہا شامل ہیں۔

مسکرائیے

٭ استاد: بھینس کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں۔
شاگرد: سر یہ تو کوئی بھی بے وقوف بتا سکتا ہے۔
استاد: جب ہی تو تم سے پوچھ رہا ہوں۔
٭٭٭
٭استاد: (شاگرد سے) چین زیادہ دور ہے یا سورج۔
شاگرد: چین
استاد: (حیرت سے) کیسے؟
شاگرد: جناب سورج کو تو ہم دیکھ سکتے ہیں۔ چین ہمیں نظر نہیں آتا۔
٭٭٭
٭شرط لگا کر حلوہ کھانے والے چار آدمیوں میں سے تین بے ہوش ہو گئے تو چوتھا روپڑا۔ لوگوں نے پوچھا کہ تم رو کیوں رہے ہو؟ اس نے کہا۔’’اگر میں بھی بے ہوش ہو گیا تو بقایا حلوے کا کیا ہو گا؟

حصہ