محمد جاوید بروہی
مضمون کی تیسری اور آخری قسط پیش خدمت ہے 17دسمبر 1903ء کو آرول رائٹ نے پہلا پہلا جہاز فضا میں بلند کیا تھا اس جہاز کا نام Flyer-1 تھا جنگ عظیم دوم کے خاتمہ پر دنیا کا سب سے تیز رفتار طیارہ جرمنی کا ME 262 تھا جس کی رفتار 550 میل فی گھنٹہ تھی آگسٹوا وٹونکولس نے 1876ء کو چار اسٹروک انجن ایجاد کیا جو 1939ء میں پہلی بار ہوائی جہاز میں استعمال کیا گیا چار اسٹروک انجن زیادہ تر موٹر بوٹ اور موٹر سائیکل میں استعمال ہوتا ہے پہلے سپر سانک طیارے کا نام X-1 تھا جس نے 14 اکتوبر 1947ء کو پرواز کی بحر اوقیانوس پر سب سے پہلے اکیلی پرواز ایک امریکی چارلس نے 20-21 مئی کو 1927ء کو ریان مونوپلین میں کی تھی جنگ عظیم اول اور دوم میں ہوائی جہازوں کی بمباری نے بڑی تباہی مچائی تھی دوسری جنگ عظیم کے دوران ہیروشیما پر ایٹم بم گرانے والے جہاز کا نام B-29 انولاگے اور اس کے پائلیٹ کا نام کرنل بٹس تھا برصغیر کے پہلے مسلمان پائلٹ مراد تھے بوئنگ 747 کا نظریہ ایک انجینئر جو مائٹر نے پیش کیا بوئنگ کے سربراہ بل ایلن نے 1967ء سے واشنگٹن میں اپنے کام کا آغاز کیا دنیا کی پہلی ائرہوسٹس ایلن چرچ کا تعلق امریکہ سے تھا حکومت برطانیہ نے خاتون پائلٹ ایمی جانسن گو سی بی ای کا خطاب دیا تھا جو فضائی ملکہ کہلاتی تھی دنیا کی سب سے تیز رفتار موٹر کار امریکی فضائیہ نے تیار کی تھی اس میں ہوائی۷ جہاز میں استعمال ہونے والا جیٹ انجن لگایا گیا اس کے دو پہیوں پر کافی وزنی ڈھکن اور پیچھے کی جانب ایک پتوارسی لگا دی گئی تاکہ زمین سے اٹھ نہ سکے اس کی رفتار 536 میل فی گھنٹہ تک تھی پہلا مکمل طور پر ائرکنڈیشنڈ ہوائی جہاز VC-10 تھا برطانیہ اور برصغیر کے درمیان ہوائی ڈاک کا نظام 1929ء میں شروع ہوا پی آئی اے 10 فروری 1955ء میں وجود میں آئی اس سے پہلے پاکستان کی فضائی کمپنی کا نام اور نیٹ ائرویز تھا جو 1946ء میں قائم ہوئی تھی ہر ملک کی ائرلائن کا ایک Two Letter code ہوتا ہے پی آئی آے کا PK ہے کراچی ائرپورٹ کا سنگ بنیاد 1920ء میں رکھا گیا تھا پاکستان کی پہلی خاتون لڑاکا پائلیٹ عائشہ فاروق ہیں بحرین کی فصائی کمپنی گلف ائر کی پہلی خاتون پائلیٹ مائسہ عظیم ہیں۔