سلمیٰ بانو
گزشتہ دنوں اپنی ایک ساتھی شازیہ کے ساتھ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں گوشہ عافیت جانے کا اتفاق ہوا۔ گیٹ پر ایک ادھیڑ عمر کے چوکیدار تھے، انہوں نے دروازہ کھولا، پھر میں اندر گئی۔ وہاں کی منتظمہ اور انتظامی امور کی دوسری خواتین سے بھی ملاقات رہی۔ گرائونڈ، فرسٹ اور سیکنڈ فلور کے تین حصوں پر مشتمل بلڈنگ تھی۔ ہماری منتظم خواتین سے مختصر بات چیت رہی۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پر لاوارث خواتین ہوتی ہیں جنہیں کوئی سپورٹ کرنے والا نہیں ہوتا۔ ہم لوگ پہلے گرائونڈ فلور پر رہے، تھوڑی بات چیت ہونے کے بعد ہم لوگ فرسٹ فلور پر گئے، وہاں پر کچھ خواتین تھیں۔ ظہر کا وقت تھا، ایک خاتون نماز پڑھ رہی تھیں، کچھ کھانا بنانے میں مصروف تھیں، ایک خاتون اپنے بچے کے بال بنا رہی تھیں۔ تقریباً 80 سال کی ایک بوڑھی خاتون جن کی آئی برو تک سفید تھیں، وہ ایک چھوٹی سی چارپائی پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ ہم لوگوں سے بڑے پرتپاک طریقے سے ملیں۔ وہ ایک اچھے خاندان کی خاتون لگ رہی تھیں۔ معلوم ہوا کہ تربیت میں کیا کمی رہ گئی۔ میں ہمیشہ یہ سنتی آئی ہوں اپنے بزرگوں سے کہ گھر میں بزرگ کے رہنے سے برکت ہوتی ہے، وہ ہمارے بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، بچوںکو انبیائے کرامؑ کی قربانی، ایثار، عبادت اور ان کے نیک کردار کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے ہیں، ہمیں ملک کی افواج، ڈاکٹرز،انجینئرز کے کارنامے بتاکر بڑا بننے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے، ہمیں اُس وقت سے ڈرنا چاہیے جب ہمارے بچے بھی ہمارے ساتھ خدانخواستہ وہی سلوک نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم لوگوں کو ہدایت دے کہ اپنے بزرگوں، والدین، بہن بھائیوں اور دیگر قریبی اعزہ کے ساتھ حُسنِ سلوک کا رویہ رکھیں، جب ہم کسی قابل ہوجائیں تو جس طرح بھی ہوسکے، ان کے بہترین طریقے سے معاون ثابت ہوں، آمین۔
٭…گھریلو ٹوٹکے…٭
٭کوئی بھی چیز تلنے سے قبل اگر کڑھائی میں دو سے تین چمچ لیموں کا رس ڈال دیں تو تلی ہوئی چیز میں تیل کم جذب ہوگا۔
٭کچن میں کام کے دوران اگر ہاتھ جل جائے تو متاثرہ حصے پر پانی بہانے کے بجائے دہی لگائیں، فوری آرام ملے گا۔
٭فرش پر اگر پیلے، بدنما داغ پڑ جائیں تو پانی میں سرکہ اور سرف ملاکر دھوئیں۔ فرش جگمگا اٹھے گا۔
٭کپڑوں پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں تو انہیں اسپرٹ سے صاف کریں ۔
٭اگر سبزیاں ابالنے والے پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال دیئے جائیں تو سبزیوں کی رنگت خوشنما رہتی ہے ۔
٭ڈبل روٹی کاٹنے کے لیے چھری کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈبو کر نکال لیں، ڈبل روٹی بآسانی کٹ جائے گی۔
٭ہاتھ سے لہسن کی بو ختم کرنے کے لیے ہاتھوں کو اسٹیل کے چمچ سے رگڑ کر سادہ پانی سے دھو لیں۔