محمد جاوید بروہی
برازیل جنوبی افریقہ میں واقع ہے اس کی سرحدیں ایکوڈو اور چلی کے سوا جنوبی افریقہ کے تمام ممالک سے ملتی ہیں یہاں سیاسی نظام وفاقی جمہوریت ہے برزایل کا سرکاری نام ’’وفاقی جمہوریہ برازیل‘‘ ہے دارالحکومت برازیلیا ہے برازیل میں صدر چار سال کے لیے منتخب ہوتا ہے آبادی اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے حال ہی میں جیئربولسونا رو برازیل کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں برازیل جنوبی امریکا کا ایک اہم ملک ہے 22 ریاستوں پر مشتمل ہے یہاں کہ آبادی 23 کروڑ سے زائد ہے برازیل کا رقبہ 8511965 مربع کلومیٹر ہے برازیل کا شہر ’’سان پائو لو‘‘ ’’برازیل کا دل‘‘ کہلاتا ہے تجارتی لحاظ سے اس شہر کو برازیل کا شکاگو کہا جاتا ہے اس شہر کے بارے میں کہا جاتا ہے جو شخص اس شہر میں پیسہ پیدا نہیں کر سکتاوہ دنیا میں کہیں بھی کامیاب نہیں ہو سکتا سان پائو لو سطح سمندر سے 2700 فٹ بلند ہے سان پائو لو کو برازیل کے پاور ہائوس کی حیثیت حاصل ہے برازیل کا سب سے بڑا شہر ہے 1822ء شہنشاہ پیڈورو اول نے برازیل کی آزادی کے لیے جدوجہد سان پائو لو میں شروع کی 1560ء میں سان پائو لو کو ایک شہر کا درجہ دیا گیا سان پائو لو کی بیشتر تجارت سان ٹو مس کی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے سان پائولو کی مخصوص پیداوار کافی ہے دنیا کی 25 فی صد کافی کی ضرورت سان پائو لو پوری کرتا ہے برازیل کے شہر ریسائف کو ’’برازیل کاوینس‘‘ کہا جاتا ہے یہ شہر سطح سمندر سے 26 فٹ بلند ہے اس شہر پر حکومت کرنے والوں میں سب سے زیادہ شہرت کائونٹ جان ماریس کو حاصل ہوئی اس شہر کو 1828ء میں صوبے کا سرکاری صدر مکام بنایا گیا یہ شہر برازیل کے صوبے نامیکو میں واقع ہے اس شہر کا نام ڈچ زبان سے لیا گیا ہے جبکہ اس کے معنی سمندری چٹان کے ہیں دنیا میں کافی سب سے زیادہ برازیل میں پیدا ہوتی ہے برازیل نے پرتگال سے آزادی حاصل کی یہاں اکثریت کا مذہب عیسائیت ہے۔ یہاں کی سرکاری زبان پرتگالی ہے پرتگالی زبان پرتگال سے زیادہ برازیل میں بولی جاتی ہے فٹ بال برازیل کا مقبول ترین اور قومی کھیل ہے نامور کھلاڑی پہلے، رونالڈو اور ینمار کا تعلق برازیل سے ہے دنیا کی سب سے گہری کان برازیل میں ہے یہ 10 میل گہری ہے۔
برازیل کے جھنڈے پر فٹ بال کی تصویر بنی ہوئی ہے برازیل میں قومی دن 7 ستمبر کو منایا جاتا ہے برازیل کا وقت پاکستان کے وقت سے 8 گھنٹے پیچھے ہے۔