پھل قدرت کا ایک عظیم تحفہ۔ جو غذائیت کا خزانہ اپنے اندر سموئے ہوئے ہوتے ہیں۔ موسم کے پھلوں کی بات ہی کیا ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں پھلوں میں وہ تمام قدرتی اجزا موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کے لیے ضروری ہیں۔
انار
اس خوش ذائقہ رسیلے پھل کو اللہ تعالیٰ نے دلکش رنگوں سے سر فراز کیا ہے اس کی کئی اقسام ہیں۔ انار میں کیلثیم، آئرن، فاسفورس اور گلوکوز جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں اس میں وٹامن سی بھی کثرت سے پایا جاتا ہے یہ نظام ہاضمہ، بصارت اور جسم میں خون بڑھاتا ہے تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انار میں جراثیم کُش خصوصیات بھی ہیں۔
امرود
یہ مشہور اور ایک عام پھل ہے اس کی دو اقسام ہیں ایک اندر سے سفید اور ایک سرخ ہوتا ہے اس میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلثیم، آئرن اور فاسفورس موجود ہے یہ قوت ہاضمہ دل اور دماغ کو طاقت بخشتا ہے۔