ریان احمد
گڈو اور پپو دو گہرے دوست تھے ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے دونوں بہت ذہین اور محنتی تھے اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیتے کبھی اسکول سے غیر حاضر نہیں ہوتے پپو کی اچانک طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی جس کے باعث وہ ایک ماہ تک اسکول نہ جا سکا جب طبیعت بہتر ہوئی اسکول آیا۔ وہ رونے لگا اسے احساس ہوا کہ بیماری کے سبب پڑھائی میں پیچھے رہ گیا ہے گڈو نے اسے حوصلہ دیا کہ تم میرے ساتھ گھر پر اسٹڈی کرو میں تمہارا سارا کام مکمل کرائوں گا انشا اللہ ایک ہفتے میں سب کے برابر ہو جائو گے پھر ایسا ہی ہوا گڈو نے پپو کی پڑھائی میں مدد کرکے دوستی کا حق ادا کر دیا۔