احمد امیر پاشا
( نمائندہ خصوصی)، منانہ. بحرین
فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے سالانہ امتحانات منعقدہ مارچ 2018 میں پاکستان اسکول مملکت بحرین کے طلبہ و طالبات نے اپنے قابل فخر نتائج سے شاندار کامیابی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ان بے مثال نتائج کے پس پردہ طلبہ و طالبات کی شبانہ روز محنت، والدین کی دعائیں، پرنسپل پاکستان اسکول بحرین جناب عتیق الرحمن کی جامع منصوبہ بندی، اساتذہ کرام کی مخلصانہ و پیشہ وارانہ مہارت اورادارے کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب قاری سمیع الرحمن کی زیرِ سرپرستی جسے قابل ذکر محرکات شامل کار ہیں۔
فیڈرل بورڈ 2018ء کے نتائج برائے جماعت دہم کے مطابق پاکستانی اسکول بحرین کے ہونہار اورمحنتی طلبہ نے اچھے نتائج کے حوالے سے ادارے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئے، پاکستان اسکول بحرین کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام اور نمبر اس طرح ہیں۔
اس مرتبہ فیڈرل بورڈ کے دہم کے امتحان کی تیاری کے لئے پرنسپل جناب عتیق الرحمن نے جامع منصوبہ بندی کے تحت خصوصی اقدامات کیے تھے اس ضمن میں میرٹ پر داخلے کی پالیسی کو اپنایا گیا، اس کے علاوہ بہتر تیاری کے لیے شام کی اضافی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا۔ کلاس ٹیسٹوں اور ماہانہ ٹیسٹوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو امتحانات کے فن میں طاق کیا گیا۔ طلبہ و طالبات کے قائدین سے مسلسل رابطے کے ذریعے بچوں کی کارکردگی کو بہتر امتحانی کاردگی کی منصوبہ بندی کی گئی۔ داخلی امتحانات میں بہتری لا کر طلبہ کو سخت امتحانی عمل سے گزار کر فیڈرل بورڈ کے بڑے امتحان کے لیے تیار کیا گیا۔
2018ء کے اس سال کے بے مثال نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل جناب عتیق الرحمن نے اسے اسکول مینجمنٹ خاص طور پر چیئرمین محترم سمیع الرحمان کی مسلسل سرپرستی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں بے اس ضمن میں اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جامع تعلیمی منصوبہ بندی کے اچھے ثمرات آ رہے ہیں۔ آئندہ امتحانات میں مزید عمدہ نتائج کی توقع ہے۔
پاکستان اسکول کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین جناب قاری سمیع الرحمن نے اس شاندار نتیجے کو اساتذہ، والدین، طلبہ و طالبات اسکول ایڈمنسٹریشن اور بورڈ آف مینجمنٹ کے لیے باعث اطمینان و مسرت قرار دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے پرنسپل جناب عتیق الرحمن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی پچاس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے ایک ہزار سے زائد نمبر اور اے پلس گریڈ حاصل کر کے ملک و قوم اور ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ ہم نے پاکستان اسکول کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے جس عمل کا آغاز کیا تھا الحمد للہ اب اس کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انشاء اللہ ان ذہین طلبی کو ادارے کی جانب سے وظائف اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ اس ضمن میں جلد ہی اسکول کی ایک شایان شان تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ رپورٹ پاکستان اسکول بحرین کے امتیازی نمبر حاصل کر بے والے طلبا و طالبات کے حوالے سے ہے جبکہ نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی ایک طویل فہرست موجود ہے جس کو الگ سے زیب تحریر کیا جائے گا۔
نام نمبر نام نمبر
امینہ فقیر 1053 ثناء رکن الدین 1046
حفصہ اکبر 1035 ودیحہ شاہ 1004
مریم ایم یعقوب 1003 کشف جمیل 1002
مریم طارق 988 نورالعین 961
ماریہ اعجاز 947 لمہ بتول 941
نبیلہ طارق 931 ہدی محمد شکیل 919
عبداللہ ظفر 952 عبدالمعز 923
زید رسول 916 شکیل ایم بشارت 914
عبداللہ ایم سرفراز 908 ثناء شاہد 908
انیزہ مصور 905 زینب خالد 892
اسماعیل نور 891 حمد محمد نبیل 880