مسکرائیے

206

محمد جاوید بروہی

٭ پہلا شخص (دوسرے سے): میں جب بھی گانا گاتا ہوں تمہارا کتا بھونکنے لگتا ہے۔
دوسرا شخص: پہل کون کرتا ہے۔
٭٭٭

٭ بیوی (شوہر سے): اے جی کوئی ہمارا گھی چرا کرلے گیاہے۔
شوہر: بیگم اگر وہ چینی چرانے آیا تو اسے پکڑ لوں گا۔
٭٭٭

٭ ایک نجومی غصے میں تھا ایک شخص نے آکر کہا: میں جاپان جا سکتا ہوں۔
نجومی (غصے سے): جائو مجھ سے اجازت کیوں لے رہے ہو۔
٭٭٭

٭ ایک شخص (چڑ چڑے مزاج شخص سے): تمہارے بیٹے نے مجھے گینڈا بولا۔
دوسرا شخص: پھر تمہیں کیا بولے ہاتھی یا گھوڑا۔
٭٭٭

٭ استاد (شاگرد سے): سب سے زیادہ چائے کہاں پی جاتی ہے۔
شاگرد: میرے چچا کے ہوٹل میں۔
٭٭٭

٭ پہلا لڑکا (دوسرے سے): بال کی جمع کیا ہے۔
دوسرا لڑکا: وگ

حصہ