ہاتھوں کے لئے بیوٹی ٹپس

307

شہلا ناز
جس طرح سے ایک فیس ماسک آپ کے چہرے کی جلد کو نکھارتا ہے اسی طرح ایک ہینڈ ماسک آپ کے ہاتھوں اور بازو کی رنگ اور ساخت کو بہتر کرتا ہے۔
آپ اپنے ہاتھوں سے گھر پر مندرجہ ذیل ہینڈ ماسک تیار کریں اور اسے ہفتے میں ایک مرتبہ لگائیں۔
3 کھانے کے چمچے بیسن‘ 2 چائے کے چمچے ملائی یا تیل‘ آدھے لیموں کا جوس‘ 1/4 چائے کا چمچہ پسی ہوئی ہلدی اور 2 چائے کے چمچے گلیسرین لیں اور ان تمام کو آپس میں مکس کرکے ایک ملائم سا پیسٹ بنا لیں اگر ضرورت ہو تو آپ تھوڑا سا پانی بھی ملا سکتی ہیں۔ اس مسکچر کو اپنے ہاتھوں اور بازوئوں پر لگا لیں اور 15 منٹ کے لیے یونہی چھوڑ دیں پھر اسے دھو لیں۔ اگر آپ کے ہاتھ بہت زیادہ سنولائے ہوئے ہیں تو تازہ دودھ استعمال کریں جو کہ ایک قدرتی معتدل بلیچنگ عامل ہے۔ اسے فیاضی کے ساتھ اپنے ہاتھوں پر لگائیں اور رات بھر کے لیے لگا رہنے دیں۔ اگلے روز صبح پانی سے دھو لیں۔
سنولائے جانے سے بچائو کے لیے عمدہ سن پروٹیکشن کریم یا لوش لگائے بغیر دھوپ میں باہر کبھی نہ نکلیں۔ اگر آپ کو زیادہ دیر کے لیے باہر جانا پڑ رہا ہے تو لمبی آستینوں والا لباس یا لمبے دستانے پہن کر نکلیں تاکہ دھوپ کی شدت سے آپ کی رنگت سنولانے نہ پائے۔

حصہ