صبا نزہت
میں نے مچھلی پالی ہے
دیکھو کتنی نرالی ہے
نیلے پیلے لال اور ہرے
کیسے رنگ ہیں اس میں بھرے
قسم قسم کی مچھلی بنائی
واہ رے اللہ تیری خدائی
پانی میں سانس لیتی ہے
لاکھوں انڈے دیتی ہے
کھانے میں بھی اچھی ہے
خوب طاقت دیتی ہے
جب بھی میں اس کو کھاتی ہوں
شکر رب کا بجا لاتی ہوں