ذہانت آزمائیے

324

محمد جاوید بروہی

1۔ ناصر اور راشد بیک وقت گھر سے پیدل نکلے ناصر دو کلو میٹر چل کر اپنی منزل پر پہنچا اور راشد دو سو میٹر چل کر بتائیے کون زیادہ پیدل چلا؟
(ناصر، راشد، دونوں برابر چلے)
٭٭٭
2۔ دو ایسے ملکوں کے نام بتائیے جو سکوں کے نام پر ہیں؟
(سوئیڈن، فرانس، زائر، گنی)
٭٭٭
3۔ دنیا کی پہلی بس کہاں چلی تھی؟
(جرمنی میں، سڑک پے)
٭٭٭
4۔ ان میں سے کون سا ملک نہیں ہے؟
(شمالی افریقہ، وسطی افریقہ، جنوبی افریقہ)
٭٭٭
5۔ کس ملک کے نام کے پہلے حرف کو ہٹا دیا جائے تو ایک سکہ بن جاتا ہے؟
(جبوتی، چین، نیپال)
٭٭٭
6۔ خالی جگہ پر کس شہر کا نام آئے گا؟
ابھی ______ دور ہے۔
بمبئی، لکھنئو، نیپال)
٭٭٭
7۔ انگریزی کا ایک ایسا لفظ بتائیے جو ملک کا نام ہے؟
(ہنگری، اینگری)
٭٭٭
8۔ کس پیشے کا نام ایک ملک کا نام بھی ہے؟
(مالی، موچی، پینٹر)
٭٭٭
9۔ براعظم ایشیا کے کس ملک کے نام میں نقطہ استعمال نہیں ہوتا؟
(پاکستان، لائوس،عراق)
٭٭٭
10۔ ان میں کون سا پھل ہے؟
(زرد آلو، سرخ آلو، سبز آلو)
٭٭٭
11۔ ایک شخص نے دوسرے شخص سے کہا آج ہمارے گھر میں باغیچے کا انڈا پکا ہے؟ بتائیے کیا پکا ہے؟
(توری، بینگن، کدو)
جوابات کے لیے سنڈے میگزین ملاحظہ کریں

حصہ