بدعنوانی اس قوم کو کھا گئی ۔۔۔۔۔(وحیدہ انجم)

318

کراچی کی تاریخی حیثیت روزینہ نوشاد
ڈاکٹر اے ایچ خیال کہتے ہیں کہ یورپی یونین والوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بدعنوانی ہے۔ لیکن سچ بات تو یہ ہے کہ یہ ہمارے لیے وجۂ زندگی بلکہ بجائے خود زندگی ہے۔ یہ ہماری شناخت ہے اور اسی لیے آج ہمارا شمار دنیا کے بدعنوان ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ اگر ہماری بدعنوانی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو انگریزی محاورے کے مصداق آسمان ہی آخری سرحد ہے۔ ایک مرتبہ کسی پاکستانی صدر نے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ حالاں کہ یہ تو پیدا ہی پھلنے پھولنے کے لیے ہوئی ہے (خاص طور پر پاکستانی رہنماؤں میں)۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کے نقشے پر کوئی ایسا ملک نہیں ملے گا، جو بدعنوانی سے بالکل پاک و صاف ہو۔ ہاں، اگر کسی مقام کو اس حوالے سے کوئی استثنیٰ حاصل ہے تو وہ ہے ’’قبرستان‘‘۔ مشرق کے ہر ملک میں حکمران بدعنوانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ دراصل یہ طبقہ ملکی دولت لوٹنے کو اپنا اہم ترین قومی فریضہ قرار دیتا ہے، اور اپنے اس فرض کی ادائیگی میں سرتاپا ڈوبے ہوئے حکمران اتنے مدہوش ہوجاتے ہیں کہ انہیں اپنی رعایا کی بہتری کا کوئی احساس ہی نہیں رہتا۔ ان حکمرانوں نے دریا دلی کے نئے دریا بہاتے ہوئے اپنی رعایا کو پوری آزادی دے رکھی ہے کہ وہ دل چاہے تو فاقوں سے مرجائیں یا بھوک انہیں مختلف بیماریوں میں مبتلا کرکے ان کے وجود کو محض پرچھائیوں میں تبدیل کردے۔ ملکی دولت کو لوٹنے والے خود لٹ جانے کے خوف سے مالِ غنیمت ملکی بینکوں کے بجائے باہر کے ممالک میں رکھتے ہیں، اس کا منہ بولتا ثبوت پچھلا سوئس بینک اسکینڈل اور حال ہی کا پاناما لیکس اور اس کے سنسنی خیز انکشافات ہیں۔ بدعنوانی کے کلہاڑے نے قائدؒ کے پاکستان کو دولخت کردیا ہے۔ بدقسمتی سے یہی کلہاڑا ایک مرتبہ پھر سے تیز کیا جاچکا ہے تاکہ بچے کھچے پاکستان پر ایک اور وار کیا جاسکے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستانی حکمرانوں کا پیسا، جو صرف ایک ملک سوئٹزرلینڈ سے پاکستان واپس آجائے تو سوچیے پاکستان اور پاکستانی کتنی ترقی کرسکتے ہیں۔
لیکن اب یہ نہیں ہوسکتا، کیوں کہ موجودہ حکمرانوں اور موجودہ اپوزیشن نے، جو کئی برس سے مل جل کر حکومت کررہے ہیں، سوئس بینک اکاؤنٹس چیک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اپوزیشن کا بدعنوان رسوائے زمانہ رہنما اپنے سوئس اکاؤنٹس سے سارا پیسا نکلواکر کہیں اور منتقل کرچکا ہے۔ وہ آج کل نیب کے سربراہ کو بھی کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے اور للکار رہا ہے کہ ہمت ہے تو میری کسی کرپشن کو کھول کر دکھاؤ!!

حصہ