یہی کالج

370

وہ اس کالج کی شہزادی تھی اور شاہانہ پڑھتی تھی
وہ بے باکانہ آتی تھی، وہ بے باکانہ پڑھتی تھی
بڑے مشکل سبق تھے، جن کو وہ روزانہ پڑھتی تھی
وہ لڑکی تھی، مگر مضمون سب مردانہ پڑھتی تھی
یہی کالج ہے وہ ہم دم، جہاں سُلطانہ پڑھتی تھی
جماعت میں ہمیشہ دیر سے وہ آیا کرتی تھی
کتابوں کے تلے وہ فِلمی رِسالے لایا کرتی تھی
وہ جب دورانِ لیکچر بور سی ہوجایا کرتی تھی
تو چپکے سے کوئی تازہ تریں افسانہ پڑھتی تھی
یہی کالج ہے وہ ہم دم، جہاں سُلطانہ پڑھتی تھی
بڑی مشہور تھی کالج میں، چرچا عام تھا اس کا
جوانوں کے دلوں سے کھیلنا بس کام تھا اس کا
یہاں کالج میں پڑھنا تو برائے نام تھا اس کا
کہ وہ آزاد تھی لڑکی، وہ آزادانہ پڑھتی تھی
یہی کالج ہے وہ ہم دم، جہاں سُلطانہ پڑھتی تھی
کتابیں دیکھ کر کڑھتی تھی، محوِ یاس ہوتی تھی
بقول اس کے کتابوں میں نری بکواس ہوتی تھی
تعجب ہے کہ وہ ہر سال کیسے پاس ہوتی تھی
کہ جو اُردو میں نانا جان کو جانانہ پڑھتی تھی
یہی کالج ہے وہ ہم دم، جہاں سُلطانہ پڑھتی تھی
وہ سُلطانہ مگر پہلے سی سُلطانہ نہیں یارو
سُنا ہے کوئی بھی اس کا دیوانہ نہیں یارو
کوئی اس شمع خاکستر کا پروانہ نہیں یارو
خود افسانہ بنی بیٹھی ہے، جو افسانہ پڑھتی تھی
یہی کالج ہے وہ ہم دم، جہاں سُلطانہ پڑھتی تھی
nn

معلومات
* مراکش کا قومی ترانہ موسیقی ہے۔
* دنیا میں سب سے زیادہ گنّا کیوبا میں پیدا ہوتا ہے۔
* سب سے پہلے ایٹمی نظریہ ڈالٹن نے پیش کیا۔
* رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک مناکو ہے۔
* نمک کی پیداوار دنیا بھر میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہوتی ہے۔
* دنیا میں سب سے زیادہ ریشم چین میں پیدا ہوتا ہے۔
* آگ برسانے والا درخت ملائشیا میں پایا جاتا ہے۔
* انڈونیشیا میں ایک ایسا کنواں ہے، جس میں سے رونے کی آوازیں آتی ہیں۔
* خالص ہیرا پانی میں دکھائی نہیں دیتا۔
nn

حضڑت ابو بکر صدیقْ
* 573ء کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔
* نام ’’عبداللہ‘‘ کنیت ’’ابوبکر‘‘ اور لقب صدیق و عتیق تھے۔
*والد کا نام ’’عثمان‘‘ کنیت ’’ابو قحافہ‘‘ تھی اور والدہ کا ’’سلمیٰ‘‘ کنیت ’’اُم الخیر‘‘ تھی۔
* تعلق قریش کی شاخ ’’تمیم‘‘ سے تھا اور آپ کا شجرۂ نسب مرہ بن کعب پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جاملتا ہے۔
* اپنی ارفع و اعلیٰ خصوصیات کی بنا پر آپؓ زمانۂ جاہلیت ہی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریبی ساتھی تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح و شام، دونوں وقت آپؓ کے مکان پر ضرور تشریف لاتے اور یہ دستور بعد اسلام بھی قائم رہا۔
* مردوں میں سب سے پہلے ایمان لانے کا شرف حاصل ہے۔
* مشہور صحابئ رسول اور مؤذن مسجدِ نبوی حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کو خرید کر آزاد کروایا۔
* تین لڑکے عبدالرحمن، عبداللہ اور محمد رضی اللہ عنہم، جب کہ تین لڑکیاں اسما، عائشہ اور اُم کلثوم رضی اللہ عنہا تھیں۔
* صاحبزادی اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنا کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوا، اس بنا پر حضر ابوبکر صدیقؓ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سسر ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔
nn

شام کے المیہ پر نظم عزیز ہ انجم

نہیں، دیکھا نہیں جاتا
یہ سب دیکھا نہیں جاتا
کہ اب دیکھا نہیں جاتا
یہ کشت وخون کاعالم
یہ جبر و ظلم کا موسم
بہت سفاکیاں پیہم
بڑی بربادیاں ہر دم
قیامت سے نہیں ہے کم
کسی کے دردکاعالم
یہ سارا غم ہے میرا غم
کہ پھیلی آنکھ میں شبنم
یہ سب دیکھا نہیں جاتا
کہ اب دیکھا نہیں جاتا
مرے معصوم سے بچے
شرارت سے نہیں ہنستے
کسی دیوار کے نیچے
کہیں اینٹوں تلے دبکے
مرے وہ پھول سے بچے
بنے ہیں سخت جاں لاشے
کوئی ڈھونڈ ے تو کیا ڈھونڈے
کہ اب دیکھا نہیں جاتا
یہ سب دیکھا نہیں جاتا
مرے گلشن کی ویرانی
مرے جذبوں کی ارزانی
کوئی پنگھٹ کوئی پانی
کہاں کھوئی مری رانی
مرے دل کی پریشانی
بنائے مجھ کو دیوانی
سبھی کرتے ہیں سلطانی
نہیں کوئی پشیمانی
یہ سب دیکھا نہیں جاتا
کہ اب دیکھا نہیں جاتا
شگوفے جل گئے سارے
چمن اب خواب ہے پیارے
کہ ہر سو آتشیں پارے
جو برساتے ہیں انگارے
کسی کی آنکھ کے تارے
بنے ہیں آج بیچارے
فلک کے سارے سیارے
کیا کرتے ہیں نظارے
مگر دیکھا نہیں جاتا
یہ سب دیکھا نہیں جاتا
کوئی نوحہ کوئی ماتم
کوئی پنبہ کوئی مرہم
کوئی نغمہ کوئی پرچم
کسی لہجہ کا زیر وبم
کہ یہ سفاکیاں ہوں کم
کسی کا درد ہو مدھم
کہ اب دیکھا نہیں جاتا
یہ سب دیکھا نہیں جاتا
nn

مرزا عاصی اختر
دلوں میں غریبوں کے گھر کر رہے ہیں
عطا ان کو نورِ نظر کر رہے ہیں
نظر سے جو محتاج تھے جانے کب سے
عنایت کی ان پر نظر کر رہے ہیں
اجالا غریبوں کی دنیا میں کر کے
اندھیروں کو زیر و زبر کر رہے ہیں
بڑا کام خلقِ خدا کی ہے خدمت
یہ دیوارِ برلن میں در کر رہے ہیں
جو تاریکیوں میں بھٹکتے تھے کب سے
اجالوں میں اب وہ سفر کر رہے ہیں
چلن اہلِ خدمت کا دیکھا ہے عاصیؔ
گو ہے کام مشکل مگر کر رہے ہیں
nn

کیا آپ جانتے ہیں؟
* بلڈ پریشر ناپنے کے آلے کا نام کیموگراف ہے۔
* بارش ناپنے کے آلے کا نام رین گیج ہے۔
* ہوا کی رفتار ناپنے کے آلے کا نام اینمومیٹر ہے۔
* خوشبو ناپنے کے آلے کا نام اوسمومیٹر ہے۔
* آگ کا درجہ حرارت ناپنے والے آلے کا نام پائرومیٹر ہے۔
* دل کی دھڑکن کی پیمائش کرنے کے آلے کا نام کارڈیوگراف ہے۔
nn

حصہ