عبدالحفیظ پیرزادہ

237

الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد میں ہندو اور عیسائی برادری کے تہواروں کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کی روداد
20-ahp
الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے اقلیتی برادری سے متعلق تہواروں کے موقع پر ان کی خوشیوں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا بہت قابل تحسین سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع ضلع جیکب آباد میں ایک بڑی پروگرام کا اتہامام مقامی پنجایت ہال میں کیا گیا تھا اس پروگرام میں ہندو برادری کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما جناب احسان اللہ وقاص‘ امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی‘ صوبائی رہنما جماعت اسلامی اور امیر ضلع جیکب آباد عبدالحفیظ بجارانی‘ امیر شہر اعجاز میمن‘ ضلعی قیم دیدار لاشاری‘ الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر اور غلا حیدرپیرزادہ‘ الخدمت اقلیتی ونگ سندھ کے صوابئی رہنما ڈاکٹر شنکر لعل‘ ضلعی رہنما الخدمت راجیش کمہار سنگتیانی نے اس موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی تھی اور شہر کے تین بڑے معذوروں کے لیے جذبۂ خیرسگالی کے طور پر الیکٹرک واٹر کولر بھی بہ طور تحفہ ان کے مذہبی رہنماؤں کو دیے تھے نیز مستحق مرد ‘خواتین اور بچوں میں کپڑوں کے تحائف بھی تقسیم کیے گئے تھے۔ اس موقع پر دوران خطاب جناب احسان اللہ وقاص اور ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی امیر جماعت اسلامی سندھ سمیت دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں ہندو برادری کو یقین دلایا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی اقلیتی برادری کے ہر دکھ سکھ میں ان کے ساتھ رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ دینا سلام امن و آشتی کا پیامبر ہے اس لیے ہم تخصیص رنگ و نسل او رمذہب کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور اس وجہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تمام بنی نوع انسانی کی فلاح او ربہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
بروز جمعرات 29 دسمبر 2016 ء کو بھی اسی حوالے سے عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کی مناسبت سے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریلوے کرسمس کرسچن کالونیج یکب آباد میں اییک بڑی تقریب کا انعقاد کای گیا جس میں عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عیسائی برادری کے مذہبی رہنماؤں فادر شاروم‘ اسلم گکل اور میڈم رونیا نے بھی شرکت کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے اقلیتی ونگ کے رہنما ڈاکٹر شنکر لعل‘ ضلعی قیم جماعت اسلامی جیکب آباد دیدار لاشاری‘ الخدمت کے ضلعی صدر اقلیتی ونگ راجیش کمہار سنگتیانی اور ضلعی رہنما الخدمت عبدالحفیظ پیرزادہ معروف صحافی جیو نیوز مکیش رویتا اور سنجے کمبار نے عیسائی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں مستحق افرا دمیں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شنکر لعل مرکزی رہنما اقلیتی ونگ الخدمت فاؤنڈیشن اور دیدار لاشاری ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جیکب آباد‘ ضلعی صدر اقلیتی ونگ الخدمت جیکب آباد ‘ راجیش کمہار سنگتیانی نی اپنی تقاریر میں کہا کہ ہم عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شرکت کرنے آئے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہی اور ہم اقلیتوں کو ان کے تمام جائز حقوق دلانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ نیز ان کے ہر دکھ درد اور خوشیوں میں ان کے ساتھ عملاً شرکت کریں گے۔ ہندو برادری اور عیسائی برادری کی اکثریت نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی اس سعی کو پسند کرکے اسے سراہا ہے۔

حصہ