سائنس کی دنیا(محمد شبیر احمد خان)

245

بچو، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دن کے وقت تو سورج خوب چمکتا ہے اور پوری دنیا کو روشن کرتا ہے۔ اس دورانیے میں ہر چیز صاف نظر آتی ہے، لیکن جوں ہی دن ڈھلنے لگتا ہے اور شام کے سائے گہرے ہونے لگتے ہیں تو اندھیرا ہونے لگتا ہے اور سورج بھی غائب ہوجاتا ہے۔
آئیے، آپ کو بتائیں، رات کے وقت اندھیرا اس لیے چھا جاتا ہے، کیوں کہ زمین سورج کے گرد چکر لگانے کے ساتھ ساتھ گھومتی بھی ہے۔ زمین کے جو حصّے گھومتے ہوئے سورج سے دور چلے جاتے ہیں، وہ اس کی روشنی سے دور ہوکر اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں، یعنی وہاں رات ہوجاتی ہے، اور زمین کے جو حصّے سورج کے سامنے ہوتے ہیں، وہاں روشنی کی وجہ سے دن ہوتا ہے۔ زمین سورج کے گرد چکر مکمل کرنے میں ایک دن اور ایک رات کا عرصہ لگاتی ہے۔
n n

حصہ