(بلوٹو تھ ٹیکنالوجی(عاصمہ عزیز

281

موجودہ دور میں اسمارٹ فون سمیت الیکٹرونک کے تقریباً تمام آلات میں استعمال ہونے والی’’بلو ٹوتھ ٹیکنالوجی‘‘ کو استعمال کرنے کا اتفاق سب کو ہی ہوا ہوگا۔ لیکن درحقیقت بلوٹوتھ کیا ہے اور اس کو یہ نام کیوں دیا گیا، اکثر ہمارے ذہن میں یہ سوال گردش کرتا ہے۔ تو جانتے ہیں موجودہ دور میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی بلوٹوتھ کے بارے میں۔
بلوٹوتھ ایک عالمی وائرلیس مواصلات کا ذریعہ ہے جو محدود فاصلے پر واقع ڈیوائسز کے درمیان رابطہ قائم کرتا ہے۔ یہ ایک لو پاورکمیونی کیشن ہے جو محدود رینج پر واقع اسمارٹ فونز، اسمارٹ ٹی وی، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس وغیرہ کے درمیان مختلف ڈیٹا کو منتقل کرنے کا ذریعہ ہے۔ یہ بالکل وائی فائی کی طرح کام کرتا ہے کیونکہ اس میں ڈیٹا کی منتقلی کے لیے کسی کیبل کی ضرورت نہیں پڑتی۔ لیکن بلوٹوتھ ٹیکنالوجی Radio waves استعمال کرتی ہے جس کی فریکوئنسی10khz اور 300,000megahz کے درمیان ہوتی ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں ٹی وی اور اے سی کے لیے استعمال ہونے والے ریموٹس تب تک کام نہیں کرتے جب تک ان کی سمت ٹی وی یا اے سی کی طرف نہ کی جائے، کیونکہ یہ ریموٹ انفراریڈ ریڈی ایشن کا استعمال کرتے ہیں جو کہ محض transparent space یعنی خالی جگہ سے گزرتی ہیں۔ اس کے برعکس بلوٹوتھ فریکوئنسی جو کہ ریڈیو ویوز کا استعمال کرتی ہے، وہ مختلف اشیاء سے گزر سکتی ہے۔ بلوٹوتھ ٹیکنالوجی 1994ء میں ڈیٹا کے تبادلے کے لیے ڈیٹا کیبلز کے متبادل کے طور پر بنائی گئی تھی۔ اس کا نام بلوٹوتھ 10ویں صدی کے بادشاہ ہیرلڈ بلوٹوتھ (Harold Bluetooth) کے نام پر رکھا گیا جس نے ڈنمارک اور ناروے کو متحد کیا تھا۔ کمیونی کیشن پروٹوکولز بنانے والے jim kardach نے اس ٹیکنالوجی کو یہ نام دیا۔
موجودہ دور کی بہت سی ٹیکنالوجیز کی طرح بلوٹوتھ کے بارے میں بھی عجیب معلومات پھیلائی گئیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بلوٹوتھ سردرد کا باعث بنتا ہے۔ کہا یہ جاتا ہے کہ بلوٹوتھ میں استعمال ہونے والی رایف لہریں صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ لیکن اس بارے میں کوئی واضح ثبوت ابھی تک نہیں مل سکا۔ بلوٹوتھ ہیڈسیٹ میں جذب کرنے کی ایک مخصوص شرح SAR) (ہوتی ہے جو کہ تقریبا .001watt/kg ہے۔
بلوٹوتھ ٹیکنالوجی کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ رابطہ قائم کرنے کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ ایک پروٹوکول کی ریسرچ کی گئی ہے جو کہ ایک بہت بڑے ایڈہاک نیٹ ورک (وائرلیس ایل اے این میں اسٹیشنز یا کمپیوٹر کے رابطے کے باعث تشکیل پانے والا وقتی نیٹ ورک) کی حمایت کرے گا۔ اس کے علاوہ بلوٹوتھ کے تازہ ترین ورژن میں سیکورٹی اور صلاحیتوں کے اعتبار سے بہتری لائی گئی ہے۔ بلوٹوتھ ٹیکنالوجی والوں کی جانب سے بلوٹوتھ میں UWB (الٹرا وائیڈ بینڈ) کا استعمال بلوٹوتھ کے مستقبل کے لیے مثبت ثابت ہوگا۔ الٹرا وائیڈ بینڈ ٹٰیکنالوجی کے بہت سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے جن میں ہائی ڈیٹا ٹرانسمیشن بھی ہے۔ الٹرا وائیڈ بینڈ ٹیکنالوجی کو بلوٹوتھ سمیت وائرلیس یو ایس بی میں بھی کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ موجودہ دور میں بہت سی کمپنیاں بلوٹوتھ کی متاثرکن ایپلی کیشنز بنا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیٹا کی شرح پاور میں کمی اور رینج میں مزید بہتری لانے کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔

حصہ