(طبی مشورے حکیم (ثمینہ برکاتی

1082

سوال: حکیم صاحبہ! آپ کے کالم کا ہمیں بے چینی سے انتظار رہتا ہے، ان سے ہم بہت سارے لوگوں کو اپنے مسئلے کا حل مل جاتا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سر میں صبح کے وقت بہت درد رہتا ہے، ناک بند رہتی ہے، منہ کھول کر سانس لیتی ہوں۔ براہِ مہربانی کوئی آسان سی دوا بتائیں۔
(شبنم زاہد۔۔۔ منصورہ، ہالہ)
جواب: شبنم بہن! بادام کا حریرہ صبح ناشتے کے طور پر لیں، آملے کا مربہ ایک عدد 15 دن باقاعدگی سے استعمال کریں، نیم کے پتّوں کو ابال کر اس کے پانی کو ناک میں ڈالیں، ان شاء اللہ جلد افاقہ ہوگا۔
۔۔۔*۔۔۔
سوال: میرا کولیسٹرول زیادہ ہے، میں کھانے پینے میں کیا احتیاط برتوں؟
(ماہین۔۔۔ سرگودھا)
جواب: ماہین! ناشتے میں جَو کا دلیہ شہد کے ساتھ لیں، یہ سنتِ نبویؐ بھی ہے اور بہترین ناشتا بھی۔ جَو کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ کھانے سے پہلے کچی سبزیوں کا سلاد لیں۔ گائے کا گوشت، چکنی اور بازاری اشیاء کا استعمال ترک کریں۔ بھوسی کی روٹی، چکوترہ (گریپ فروٹ)، زیتون کا تیل اور اسپغول پابندی سے استعمال کریں، اس سے آپ کا کولیسٹرول قابو میں رہے گا۔ چہل قدمی، ورزش، کم سونے اور کم کھانے کو بھی معمولات بنائیں۔
۔۔۔*۔۔۔
سوال: میری آواز اکثر بیٹھ جاتی ہے، گلا خراب رہتا ہے، کوئی آسان سا ٹوٹکا بتادیں۔
(جبین۔۔۔ نیو کراچی)
جواب: آدھا چمچہ چائے کی پتی میں آدھا چمچہ نمک ایک کپ پانی میں جوش دے کر اس سے صبح شام غرارے کریں۔ منقیٰ کے بیج نکال کر اس کی جگہ کالی مرچ رکھ دیں اور توے پر سینک کر آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں۔ Voice rest بہت ضروری ہے۔ کم بولیں، گناہ بھی کم ہوں گے۔ ادرک کا 189انچ کا ٹکڑا چبائیں، چکنی اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں۔
۔۔۔*۔۔۔
سوال: طبیبہ صاحبہ! میرا وزن قد اور عمر کے حساب سے بہت زیادہ ہے۔ سنا ہے آپ کے پاس موٹاپا کم کرنے کی خاص دوائیں ہیں۔ میں بڑی امید سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ میرا بیوٹی پارلر ہے، میں زیادہ تر بازار کا کھانا کھاتی ہوں۔
(زرین۔۔۔ کراچی)
جواب: زرین بیٹی! آپ نے اپنی بیماری کی وجہ بھی خود ہی بتا دی۔ باہر کے کھانوں میں غیر معیاری گھی/تیل استعمال ہوتا ہے، صفائی کا معیار بھی وہ نہیں ہوتا جیسا ہم گھر میں رکھتے ہیں۔ صحت بہت بڑی نعمت ہے۔ پارلر سے پیسہ ملے گا اور صحت چلی جائے گی، یہ اچھا سودا نہیں ہوا۔ گھر کے بنے ہوئے سادہ کھانے وقت پر اور تازہ کھائیں۔ چاول، چکنی اور بادی اشیاء کا استعمال کم کریں۔ کھانے کے بعد گرین ٹی لیموں ڈال کر، بھوسی کی روٹی، سادہ پانی، ورزش آپ کے جسم کو جلد سڈول بنا دے گی۔ ہمارے دواخانے کی ’’سڈول‘‘ کا صبح و شام استعمال بھی آپ کو فائدہ دے گا۔
۔۔۔*۔۔۔
سوال: مجھے شوگر نہیں ہے لیکن پیشاب بہت زیادہ آتا ہے۔ رات کو بھی کئی دفعہ اٹھنا پڑتا ہے۔ گھر کے حالات ٹھیک نہیں، ڈپریشن رہتا ہے۔ عمر 70 سال سے زیادہ ہے۔
(سبحانہ۔۔۔ کراچی)
آپ کو مثانے کے عضلات ڈھیلے پڑ جانے کی وجہ سے یہ عارضہ لاحق ہے۔ رات کو چاول اور پانی کا استعمال کم کریں۔ کسی معیاری دواخانے کی معجون ماسک البول رات کو ایک چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ جو نعمتیں حاصل ہیں ان پر شکر کریں۔ اعوذباللہ کثرت سے پڑھیں، باوضو سوئیں اور جب بھی آنکھ کھلے دو نفل تہجد کے پڑھ کر اللہ کے سامنے اپنے مسائل رکھیں، ان شاء اللہ ڈپریشن میں کمی آئے گی۔
nn

حصہ