ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پانچ برس کی پابندی عائد

266

بھارتی کابینہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن (آئی آر ایف )کومتنازع قرار دیتے ہوئے پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر کو مبینہ طور پر ’تخریبی‘قرار دیتے ہوئے تنظیم پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بے بنیاد الزام بھی عائد کیا گیاہے۔آئی آر ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ انہیں تاحال حکومت کی جانب سے ایسا کوئی پیغام یا خط موصول نہیں ہواہے اور اگر انہیں موصول ہو گا تو وہ قانونی طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور ممبئی پولیس نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم پر پابندی کی درخواست کی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔چند ماہ جب پہلی بار جب ذاکر نائیک پر ایسے الزامات لگے تھے تو وہ ملک سے باہر تھے اور اس وقت سے وہ انڈیا واپس نہیں آئے ہیں ذاکر نائیک سے متعلق تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب اس طرح کی خبریں میڈیا میں نشر کی جانے لگیں کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے حملہ آور ذاکر نائیک سے متاثر تھے۔لیکن ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس طرح کے تمام الزامات سے انکار کیا ہے کہ وہ اپنی تبلیغ سے کسی بھی طرح کی شدت پسندی پھیلاتے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا کوئی ایک بھی خطاب نہیں ہے جس میں انھوں نے کسی معصوم کی جان لینے کی بات کہی ہو، چاہے وہ مسلم ہو یا غیر مسلم۔

حصہ