پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کریگ برتھویٹ نے ویسٹ انڈیز کی اننگ کی ابتدا کی اور وہ آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کریگ برتھویٹ نے 318 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے 142 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 219 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا جبکہ 78 گیندوں پر وہ ایک رن بنانے میں کامیاب رہے۔ 10گیندوں پر انہوں نے2 رنز بنائے جبکہ 11 گیندوں پر وہ چوکا لگانے میں کامیاب رہے۔
کریگ برتھویٹ ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز کی ابتدا سے انتہا تک آؤٹ نہ ہونے والے ویسٹ انڈیز کے 5ویں او ر مجموعی طور پر 45 ویں بلے باز بنے۔ ابھی تک ویسٹ انڈیز کے افتتاحی بلے بازوں نے 7 مرتبہ اور کل 51 بلے بازوں نے اننگز کی ابتدا سے انتہا تک ناٹ آؤٹ رہنے کا کارنامہ انجام دیا۔ ڈیسمنڈ ہینس نے3 مرتبہ ایسا کیا جبکہ بل وڈفال، لین ہٹن، بل لاری اور گلین ٹرینر 2,2 مرتبہ اننگز کی ابتدا کرنے کے بعد آخر تک ناٹ آؤٹ رہے ۔
جنوبی افریقا کے برنارڈ ٹینکریڈ ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی تھے انگلینڈ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں 1888-89ء میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں انہوں نے البرٹ روز انینر کے ساتھ اننگز کی ابتدا کی اور 91 منٹس میں 91 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ جنوبی افریقاکے تمامکھلاڑی 147.1 اوورز میں 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
اننگز کی ابتدا سے آخر تک ناٹ آؤٹ رہنے والے ویسٹ انڈیز کے پہلے افتتاحی بلے باز فرینک وارل تھے۔ انگلینڈ کے خلاف 1957ء میں ناٹنگھم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں انہوں نے 575 منٹس میں 26 چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 191 رنز بنائے تھے۔ ان کی پوری ٹیم 160.4 اوورز میں 372 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئی تھی۔
ڈیسمنڈ ہینس3 مرتبہ اننگزکی ابتدا سے انتہا تک ناٹ آؤٹ رہے ایسا کوئی دوسرا بلے باز کرنے میں کامیاب نہیں رہا ۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ڈلسمنڈ ہینس نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف کراچی میں 1986-87ء میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں کیا تھا۔ وہ گارڈن گرینج کے ساتھ اننگزکا آغاز کرنے آئے تھے اور 416 منٹس میں 289 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی 95.3 اور میں 211 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ۔
انگلینڈ کے خلاف اوول میں 1991 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں ڈلسمنڈ ہینس نے دوسری مرتبہ کارنامہ انجام دیا۔ اس مرتبہ انہوں نے فل سیمنس کے ساتھ اننگز کی ابتدا کی تھی اور آخر تک 286 منٹس میں 198 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 75 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی 57.3 اوورز میں 176 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کے خلاف 1992-93ء میں کھیلی گئی سریز میں پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں ڈیسمنڈ ہینس تیسری مرتبہ اننگز کی ابتدا سے انتہا تک ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ انہوں نے 459 منٹس میں 288 گیندوں پر 20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 143 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی 97 اوورز میں 382 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
پورٹ آف اسپین میں 1964-65ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میں کونراڈہنٹ 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی 48 اوورز میں 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 2009-10ء میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں کریس گیل نے ایڈین براتھ کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ کی شروعات کی 99.5 اوور میں ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی 317 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے مگر کریس گیل نے 441 منٹس میں 285 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 165 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔
پاکستان کے خلاف ابھی تک 9 مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کوئی افتتاحی بلے باز اننگز کی ابتدا سے انتہا تک ناٹ آؤٹ رہا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ایسا 13 مرتبہ ہوا جو سب سے زیادہ ہے جبکہ سری لنکا کے خلاف صرف 2 مرتبہ کوئی کھلاڑی ابتدا سے انتہا تک ناٹ آؤٹ رہا جو کسی ٹیم کے خلاف سب سے کم تعداد ہے۔
بھارت کے سنیل گواسکر پاکستان کے خلاف اننگز کی ابتدا سے انتہا تک ناٹ آؤٹ رہنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ فیصل آباد میں 1982-83ء میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بھارت کی دوسری اننگزمیں تمام کھلاڑی 94.5 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سنیل گواسکر نے ارون لال کے ہمراہ اننگ کا آغاز کیا تھا اور 433 منٹس میں 262 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سے 127 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے تھے۔
ابھی تک5 کھلاڑیوں ڈبل سینچری کے ساتھ اننگز کی ابتدا سے انتہا تک ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔ سب سے بڑے اسکور کے ساتھ ایسا کرنے والے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے گلین ٹرینر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں 1971-72 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے گراہم ڈاولنگ کے ہمراہ اننگز کی ابتدا کی تھی۔ گراہم ڈاولنگ4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مگر گلین ٹرینر ڈٹ کے ویسٹ انڈیز کے بولروں کا مقابلہ کرتے رہے اور 572 منٹس میں 26 چوکوں کی مدد سے 223 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لنیڈ کے تمام کھلاڑی 187.5 اوورز میں 386 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
nn